علاقائی

Anant Radhika Wedding: اننت امبانی کی شادی میں ملک و بیرون ممالک کے کئی نامور شخصیات نے کی شرکت،کرکٹر سے لے کر بالی ووڈ کے ستارے تک ہوئے اس شادی میں شریک

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ  چند ہی لمحوں کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ جیو ورلڈ سینٹر میں رسومات  ادا کی گئیں۔ امبانی خاندان شام چھ بجے شادی کی بارات کے ساتھ پہنچا۔ اس کے بعد ور مالا ہو ئی۔ ورملا کے بعد شادی بیاہ، سات  پھیرے کے دیگر رسومات ادا کی گئی ۔

اس تقریب میں ستارے رقص کرتے نظر آئے ۔ پریانکا چوپڑا، شاہ رخ خان، رجنی کانت، ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانی پہچانی شخصیت جان سینا، رنویر سنگھ، سنجے دت، جھانوی کپور اور ارجن کپور نے خوب ڈانس کیا۔ ماں نیتا امبانی کو رقص کرتے دیکھا گیا۔

فلم اداکار جیکی شراف نے اننت رادھیکا کی شادی میں شرکت کی۔ اس دوران وہ اپنے ہاتھ میں ایک پودا پکڑے نظر آ رہے ہیں۔

معروف فلمی اداکار انیل کپور اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے پہنچے۔ اس دوران وہ کالے رنگ کے سوٹ میں نظر آئے۔

بابا رام دیو، لالو پرساد یادو، ممتا بنرجی سمیت ہندوستان اور بیرون ملک سے 2 ہزار سے زیادہ مشہور شخصیات اور رہنما پہنچ چکے ہیں۔

ہاردک، کرونل اور ایشان ایک ساتھ پہنچے

پانڈیا برادران نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں بھی تہلکہ مچا دیا ہے۔ کرنل پانڈیا اور ان کی اہلیہ پنکھوری شرما بھی ہاردک پانڈیا کے ساتھ آئے۔ پانڈیا برادران کے ساتھ ایک اور بھارتی کرکٹر ایشان کشن نے بھی زبردست انٹری کی۔ ایشان کشن نے سوٹ پہنا ہوا ہے، جبکہ کرونل پانڈیا نے بھی سفید سوٹ پہن رکھا ہے۔ ہاردک کا لباس ایک بار پھر خبروں میں ہے کیونکہ اس نے سفید شفاف کرتہ پہن رکھا ہے۔

 

موسیقار اے آر رحمان اپنی اہلیہ کے ساتھ اننت رادھیکا کی شادی میں شرکت کے لیے پہنچے۔

فلم اداکار راج کمار راؤ اننت رادھیکا کی شادی میں اہلیہ پترلیکھا کے ساتھ پہنچے۔

 

 

آکاش امبانی اپنی ماں نیتا امبانی اور بیوی بچوں کے ساتھ روانہ ہو رہے ہیں۔

فلم اداکار ورون دھون بھی اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لیے پہنچے۔

ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے اپنے بھائی کنال پانڈیا کے ساتھ اننت رادھیکا کی شادی میں شرکت کی۔

فلم اداکارہ اننیا پانڈے نے اننت رادھیکا کی شادی میں شرکت کی۔

تلک ورما اور کرس سریکانت

تلک ورما کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ سفید شیروانی پہنے نظر آ رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ تلک ورما آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی فرنچائز کے لیے کھیلتے ہیں۔ ان کے علاوہ 1983 کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہنے والے کرس سری کانت بھی سنہری رنگ کی شیروانی پہن کر شادی کی تقریب میں پہنچے۔ ان کی اہلیہ ودیا بھی ساڑھی میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ایم ایس دھونی فیملی کے ساتھ پہنچے

اننت رادھیکا کی شادی میں ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ایم ایس دھونی نے اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کی۔ دھونی نے سنہری رنگ کا پٹھانی سوٹ پہنا ہوا ہے، ان کی اہلیہ ساکشی نے سبز رنگ کا لہنگا پہنا ہوا ہے۔ ان کی بیٹی جیوا بھی پیلے رنگ کے لباس میں بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago