علاقائی

Pune Road Accident: پونے میں بے قابو ٹرک نے 4 سیکنڈ میں 6 گاڑیوں کو ماری ٹکر، 7 افراد زخمی

Pune Road Accident: مہاراشٹر کے پونے میں ایک خوفناک سڑک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ایک غیر متوازن ٹرک 5 بائک اور 1 کار سے ٹکرا گیا۔ یہ حادثہ پونے کولاد ہائی وے پر ملشی تعلقہ میں پیش آیا۔ حادثے میں 7 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ان تمام کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح ٹرک ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور پہلے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ پھر سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ ان گاڑیوں میں 5 بائک اور ایک کار شامل ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ ایک موٹر سائیکل اور کار سوار سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کچھ گاڑیاں ہائی وے کے کنارے کھڑی ہیں۔ ان کے قریب ایک مرد اور عورت باتیں کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ایک بے قابو ٹرک آیا اور موٹر سائیکل اور کار کو ٹکر مار دی۔ یہ سب کچھ اتنی تیزی سے ہوا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں- Rahul Gandhi on PM Modi: ’پنوتی نے ہروا دیا ٹیم انڈیا کو ورلڈ کپ‘، راہل گاندھی کا وزیر اعظم نریندر مودی پر متنازعہ بیان، بی جے پی نے کیا پلٹ وار

یہ حادثہ ہائی وے کے کنارے ایک گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ اس سلسلے میں ڈرائیور گووند بھالچندر لال کے خلاف پوڈ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ فی الحال ٹرک ڈرائیور فرار ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

3 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

29 minutes ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

44 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

1 hour ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

1 hour ago