مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی ہے۔ اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مرکزی وزیر صحت اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو بھی امت شاہ کے ساتھ اس میٹنگ میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس میٹنگ سے پہلے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کے ساتھ پارلیمنٹ میں ملاقات کی تھی۔
جگدیپ دھنکھر کے بطور نائب صدر استعفیٰ کے بعد سے جاری قیاس آرائیوں میں سےا یک مضبوط قیاس یہ بھی ہے کہ این ڈی اے راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش کو نائب صدر کے لیے اپنا امیدوار بنائے گی۔ اس حوالے سے لوک سبھا کے اسپیکر کے ساتھ وزیر داخلہ اور سینئر بی جے پی وزراء کی یہ ملاقات نہایت اہم مانی جا رہی ہے۔
مسلسل تیسرے دن ملتوی ہوئی دونوں ایوانوں کی کارروائی
اس سے قبل آج دن میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو مانسون اجلاس کے مسلسل تیسرے دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا، کیوں کہ حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ نے کارروائی میں خلل ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھا اور متعدد مسائل پر بحث کا مطالبہ، جن میں بہار میں ایس آئی آر سمیت آپریشن سندور اور امریکی صدر کے ہندوپاک جنگ بندی کے حوالے سے بیانات شامل ہیں۔ اب جمعرات کو صبح 11 بجے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی دوبارہ میٹنگ ہوگی۔
دریں اثنا پیر کے روز پارٹی لائن سے پرے لوک سبھا کے ممبران پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا، جن کے گھر پر بھاری نقدی ملی تھی۔ کل 145 لوک سبھا ممبران نے آئین کے آرٹیکل 124، 217 اور 218 کے تحت جسٹس ورما کے خلاف مواخذے کی تحریک پر دستخط کیے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…