علاقائی

All party meet on Bihar Caste Survey: بہار میں کاسٹ سروے کے اعداد وشمار پر وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں آل پارٹی میٹنگ منعقد

بہار کاسٹ سروے کے اعداد و شمار جاری ہونے کے بعدوزیراعلیٰ نتیش کمار نے منگل کو آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی۔ اس اجلاس میں نو جماعتوں کو بلایا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کے اعداد و شمار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی دوران بی جے پی لیڈر اور ‘ہم’ کے کنوینر جیتن رام مانجھی نے حکومت کے سامنے موجودہ ذات پر مبنی سروے میں کئی خامیاں رکھی، جس کو وزیر اعلیٰ نے سنجیدگی سے نوٹس میں لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو ان کو دور کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں9 جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی

میٹنگ میں سماجی اور اقتصادی سروے کے اعداد و شمار پیش نہیں کیے گئے جس کی بی جے پی نے مخالفت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اجلاس کے دوران سماجی اور اقتصادی سروے کا ڈیٹا اسمبلی میں رکھا جائے گا۔ بی جے پی کی طرف سے اپوزیشن لیڈر وجے کمار سنہا اور ہری سہانی نے حصہ لیا۔ میٹنگ میں مہا گٹھ بندھن کے چھ، این ڈی اے کے دو اور اے آئی ایم آئی ایم کے ایک لیڈر نے شرکت کی۔ اجلاس میں  کل 9 جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔

ایک ہی ذات کو کئی طبقات میں تقسیم کیا گیا ہے – ہری ساہنی

قانون ساز کونسل میں قائد حزب اختلاف ہری ساہنی نے ذات پات کی مردم شماری کی رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسی طرح کیا گیا ہے جس طرح کسی بھی امتحان میں اوسط مارکنگ کی جاتی ہے۔ کچھ میں کمی اور کچھ بڑھائی گئی جس کی وجہ سے حالات ایسے بن گئے کہ کہیں خوشی اور کہیں غم ہے۔ ایک ہی ذات کئی طبقات میں بٹی ہوئی ہے۔ چیف منسٹر نتیش کمار کی زیرقیادت بہار حکومت نے پیر کے روز ذات پر مبنی مردم شماری کے نتائج جاری کیے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ دیگر پسماندہ طبقات (OBC) اور انتہائی پسماندہ طبقات (EBC) ریاست کی کل آبادی کا 63 فیصد ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago