علاقائی

Owaisi targets NDA and India Alliance: بہار میں مسلم وزیر اعلیٰ کیوں نہیں ہو سکتا؟  لالو کے گڑھ میں اویسی نے عظیم اتحاد کو گھیرا

بہار اسمبلی انتخابات سے متعلق اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے زور و شور سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اسد الدین اویسی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) اور اپوزیشن کے انڈیا اتحاد پر الزام لگایا ہے کہ وہ بہار کے مسلم طبقے کو مسلسل نظرانداز کر رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مرکزی وزرا کے بیانات پر بھی سخت تنقید کی۔

اویسی نے این ڈی اے اور انڈیا اتحاد پر کی سخت تنقید

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز منگل، 28 اکتوبر 2025 کو بہار کے گوپال گنج ضلع سے کیا۔ یہاں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے سوال اٹھایا کہ بہار میں مسلم وزیر اعلیٰ کیوں نہیں ہو سکتا، جب کہ ریاست کی کل آبادی میں اقلیتی طبقے یعنی مسلم برادری کا حصہ 17 فیصد ہے۔ انہوں نے ریاست میں برسر اقتدار این ڈی اے اور اپوزیشن کے انڈیا اتحاد پر مسلمانوں کے ساتھ امتیاز برتنے کا الزام لگایا۔

عظیم اتحاد کے نائب وزیر اعلیٰ کے امیدوار پر اویسی کا طنز

حیدرآباد سے لوک سبھا کے رکن اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات میں ریاست کی 32 نشستوں پر انتخاب لڑ رہی ہے۔ پارٹی سربراہ نے گوپال گنج سے اپنی مہم کا آغاز کیا، جہاں انہوں نے ایک گاؤں میں ریلی نکالی اور عوامی جلسے سے خطاب کیا۔انہوں نے عظیم اتحاد کی طرف سے نائب وزیر اعلیٰ کے امیدوار کو سے متعلق طنز کرتے ہوئے کہا، ’’جب بہار کی کل آبادی میں 17 فیصد حصہ اقلیتی طبقے کا ہے تو ریاست میں ایک مسلمان وزیر اعلیٰ کیوں نہیں بن سکتا؟ مگر انہيں تین فیصد آبادی والے شخص اور وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ مکیش سہنی کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا وعدہ کرنے میں کوئی دقت نہیں ہے۔‘‘ اویسی نے بی جے پی کا نام لے کر عظیم اتحاد کو گھیرتے ہوئے کہا، ’’ کانگریس، آر جے ڈی اور سماجوادی پارٹی جیسے اپوزیشن کے لیڈران پہلے مسلمانوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا خوف دکھاتے ہیں، پھر انہی سے ووٹ مانگتے ہیں۔ حالانکہ یہ تمام پارٹیاں خود کبھی بی جے پی کو روک نہیں پائیں، لیکن مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ ایسے جملے بازی کرتے رہتے ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

55 minutes ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

1 hour ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

2 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

3 hours ago