قومی

Delhi cloud seeding: دہلی میں مصنوعی بارش کا تجربہ ناکام، کلاؤڈ سیڈنگ کے بعد بھی نہیں ہوئی بارش، عام آدمی پارٹی نے حکومت پر لگایا فراڈ کا الزام

دہلی میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے منگل کو حکومت کی جانب سے کلاؤڈ سیڈنگ (مصنوعی بارش) کا تجربہ کیا گیا، مگر کافی وقت گزر جانے کے باوجود بھی شہر کے کسی حصے میں بارش کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ افسروں کا دعویٰ تھا کہ تجربے کے 15 منٹ سے 4 گھنٹے کے اندر بارش شروع ہوسکتی ہے، لیکن طے شدہ وقت کے بعد بھی آسمان بالکل صاف دکھائی دیا۔

عام آدمی پارٹی کا دہلی حکومت پر نشانہ

اس تاخیر کے بعد عام آدمی پارٹی (AAP) نے دہلی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ سوربھ بھاردواج نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا: ’’بارش میں بھی فراڈ! مصنوعی بارش کا کہیں نام و نشان نہیں۔ شاید انھوں نے سوچا ہوگا کہ دیوتا اندر ان کے کہنے پر بارش کریں گے اور حکومت صرف خرچ دکھائے گی۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’اندر دیو بھی حکومت کا ساتھ نہیں دے رہے۔ کل شام کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی تھی، مگر اب تو وہ معمولی بادل بھی غائب ہوگئے ہیں۔‘‘

تجربے کی تفصیل — آٹھ فلئیرز سے کلاؤڈ سیڈنگ

اطلاعات کے مطابق دہلی میں IIT کانپور کی ٹیم نے سسنا (Cessna) طیارے کے ذریعے کلاؤڈ سیڈنگ کا تیسرا تجربہ انجام دیا۔ یہ طیارہ میرٹھ سے اڑا اور دہلی کے مختلف علاقوں جیسے کھیکرا، بُراڑی، شمالی قرو ل باغ، میور وہار، سڑکپور اور بھوجپور کے فضائی حصے میں پائر و ٹیکنک کے ذریعے آٹھ کلاؤڈ سیڈنگ فلئیرز چھوڑے گئے۔ ماہرین کے مطابق ہر فلئیر کا وزن تقریباً ڈھائی کلوگرام تھا اور وہ دو سے ڈھائی منٹ تک جلتا رہا۔ پورے تجربے میں تقریباً آدھا گھنٹہ لگا۔

وزیر منجندر سرسا کی وضاحت

دہلی حکومت کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے بتایا کہ کلاؤڈ سیڈنگ کے دوران 8 فلئیرز کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد باہری دہلی کے علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کی توقع تھی، مگر اس کا دارومدار بادلوں میں موجود نمی کی مقدار پر ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت دہلی میں نمی کی سطح کم ہے اور درجہ حرارت معمول سے تین ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث مصنوعی بارش کے امکانات محدود ہوگئے۔

سوالات باقی، آلودگی جوں کی توں

کلاؤڈ سیڈنگ کے اس تیسرے تجربے کے بعد بھی دہلی میں خاطر خواہ بارش نہ ہونے سے یہ کوشش سوالوں کے گھیرے میں آگئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کا الزام ہے کہ ’’یہ پورا منصوبہ دکھاوا اور عوام کو گمراہ کرنے کا ایک ذریعہ ہے‘‘ جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ یہ سائنسی عمل موسمی حالات پر منحصر ہے، اس لیے اس کے نتائج فوری طور پر ظاہر نہیں ہوتے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi On Digital India: ریڑھی والے سے لے کر کار شوروم تک، سب کے لیے ایک جیسا پیمنٹ سسٹم! پی ایم مودی نے دنیا کو دکھائی ہندوستان کی ڈیجیٹل طاقت

بلومبرگ نیو اکانومی فورم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی نظام،…

17 minutes ago

INDIA Bloc: سڑک سے سپریم کورٹ تک لڑائی، نومبر میں اپوزیشن کی بڑی ریلی کی تیاری! دہلی سے بنگال تک تحریک پھیلانے کی حکمت عملی

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ’انڈیا‘ بلاک اپنے احتجاج کو وسیع تحریک میں…

46 minutes ago

Finance Minister Nirmala Sitharaman: ایل ٹی سی جی ٹیکس پر نرملا سیتارمن نے کیا کہا؟ کیا حکومت چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے ایل ٹی سی جی ٹیکس کو کرے گی ختم ؟

وزیر خزانہ نے ابھرتے ہوئے شعبوں، خصوصاً قابل تجدید توانائی اور سیمی کنڈکٹر کی تیاری…

2 hours ago

Eat Biryani Only from Hindu Shop: بریانی ہندوؤں کی دکانوں سے ہی کھائیں، درگا پوجا سے پہلے مغربی بنگال میں پوسٹر تنازع

’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، ترنمول کانگریس کے ترجمان اور بیلی گھاٹا کے…

2 hours ago