علاقائی

UP News: پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی لاش کی آنکھیں نکالیں، لواحقین کا انسانی اعضاء کی اسمگلنگ کا الزام

UP News: اترپردیش کے بداون ضلع میں پوسٹ مارٹم کے بعد ایک خاتون کی لاش کی آنکھیں نکالنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اہل خانہ کے الزامات پر ضلع مجسٹریٹ نے اس معاملے میں چیف میڈیکل آفیسر سے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے اور رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرانے والے ڈاکٹر یا ملازم پر آنکھیں نکالنے اور لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔

پوسٹ مارٹم کے دوران نکال لی گئیں آنکھیں

پوجا (20) کا مبینہ طور پر جہیز کے لیے قتل کیا گیا تھا اور اتوار کو اس کی لاش ضلع کے مزاریہ علاقے کے رسولہ گاؤں میں لٹکی ہوئی ملی تھی۔ لاش کو پیر کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ جب لاش لواحقین کے حوالے کی گئی تو اس کی آنکھیں غائب تھیں۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران آنکھیں نکالی گئیں۔

انہوں نے ضلع مجسٹریٹ منوج کمار سے بھی رابطہ کیا اور ڈاکٹر اور عملے کے ارکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا، یہ الزام لگاتے ہوئے کہ وہ اعضاء کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ مسٹر کمار نے کہا، “خاتون کے گھر والوں نے مجھ سے ملاقات کی اور کارروائی کے لیے شکایت کی۔ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ اگر کوئی قصوروار پایا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔”

یہ بھی پڑھیں- Madhya Pradesh and Chhattisgarh Oath Ceremony: مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں کل ہوگی حلف برداری، پی ایم مودی دونوں پروگراموں میں کریں گے شرکت

چیف میڈیکل آفیسر پردیپ ورشنے نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ نے ویڈیو پر دوسرا پوسٹ مارٹم کرنے اور اس کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Raj Thackeray on Delimitation Bill: حد بندی بل پر شمال اور جنوب کے درمیان ٹکراؤ طے، راج ٹھاکرے نے مرکزی حکومت پر سازش لگایا الزام

راج ٹھاکرے نے کہا کہ یہ ریاستوں کو مرکزی حکومت پر منحصر رکھنے اور پورے…

42 minutes ago

Lucknow Crime: شادی سے انکار پر رشتہ دار نے نوجوان لڑکی پر پھینکا تیزاب، ماں پر چاقو سے پے در پے کیا وار

ڈی سی پی سینٹرل ارپت وجے ورگیہ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں شادی کے…

42 minutes ago

Adani Group and Banaras Hindu University: وارانسی پہنچے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نمرتا اڈانی نے دکھائیں بی ایچ یو کے طلبہ کی تیار کردہ آرٹ ورک

اڈانی گروپ اور اڈانی فاؤنڈیشن طلبہ کے لیے اسکولی تعلیم، وظائف اور ہنر مندی کی…

2 hours ago

Mann Ki Baat: قوت ارادی مضبوط ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں، نشے کے خلاف نوجوانوں کو وزیر اعظم مودی کا پیغام

ہمارے نوجوان بڑے بڑے خواب دیکھ رہے ہیں اور انہیں پورا کرنے کے لیے پوری…

2 hours ago