-بھارت ایکسپریس
Violence Is Not Stopping In Bihar: بہار کے سا سار ام اور نالندہ ضلع میں پہلے سے لگاتار تین دنوں سے تشدد کے واقعات جاری ہیں ۔ دونوں ہی ضلع میں تشدد کی آگ شہر کے کئی علاقوں کو جلارہی ہے۔ رام نومی کے موقع پر بہار کے کئی اضلاع میں بھڑکنے والا تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ہفتہ کو ساسارام اور نالندہ میں ایک بار پھر تشدد پھوٹ پڑا۔ نالندہ کے بنولیا علاقے میں بھی فائرنگ کی گئی۔ جس کے پورے علاقے میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ بتا دیں کہ بہار کے ساسارام اور بہار شریف میں جمعرات کو رام نومی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران فرقہ وارانہ تشدد کے معاملے میں اب تک 45 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
ذرائع کے مطابق بہار کے مظفر پور تشدد پرسے بڑی خبرموصول ہورہی ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ساسارام اور نالندہ تشدد کے بعد بہار کے مظفر پور ضلع میں بھی دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مظفر پور کے ساکرا تھانہ علاقے کے رام پور بکھری میں دیر رات گروپوں کے لوگوں کے درمیان تشدد شروع ہوگیا ، ان کا جھگڑا آہستہ آہستہ لڑائی اور تصادم کی شکل اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک فریق نےدوسرے فریق کے مرغی فارم کو آگ لگا دی ہے۔
نالندہ کے ایس پی اشوک مشرا نے بتایا کہ اب تک 80 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، کوئی کرفیو نہیں ہے۔ دفعہ 144 کو سختی سے نافذ کیا گیا ہے۔ گزشتہ رات بھی بعض علاقوں میں فائرنگ ہوئی تھی۔ 1 کی موت ۔ انہوں نے کہا کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ ماحول کو خراب کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار کے گورنر راجیندر وشواناتھ ارلیکر سے فون پر بات کی
وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار کے گورنر راجیندر وشواناتھ ارلیکر سے فون پر بات کی اور امن و امان کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر داخلہ نے مرکزی حکومت کی جانب سے بہار میں اضافی فورس بھیجنے کا حکم دیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مرکزی نیم فوجی دستے آج شام تک بہار بھیجے جائیں گے۔
ساسارام میں بم بلاسٹ
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ساسارام بھی تشدد بھڑک گیا ہے ، بم بلاسٹ ہونے سے پانچ لوگ زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو صدر اسپتال میں ذاخل کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق علاقہ میں پتھربازی اور بم بلاسٹ ہوررہے ہیں، موقع پر پولیس نے پہنچ کر حالات کو قابو میں کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
صدر اسپتال میں زخمیوں کا علاج
گولی لگنے سے زخمی لوگوں کی پہچان گلشن کمار اور محمد تاج کے طور پر ہوئی ہے، زخمی کے بھائی نے بتایا کہ وہ اپنے گھر جارہے تھے، اس وقت فائرنگ شروع ہوگئی تھی، زخمی حالت میں دونوں کی بہار شریف صدر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
اسکول 4 اپریل تک بند
دوسری جانب ساسارام میں جاری تشدد کے پیش نظر ضلع کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو 4 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے تمام کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کو بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ساسارام میں پرتشدد تصادم کے بعد شہر کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…