-بھارت ایکسپریس
Protest in Israel:مقامی میڈیا کے مطابق، ہزارو ں اسرائیلیوں نے ساحلی شہر تل ابیب میں پھر سے مظاہرے شروع ہوگئے ہیں اور حکومت کی جانب سے اصلاحات کی منصوبہ بندی کو مکمل طور پر ختم کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے چینل 12 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہفتہ کے روز شام اسرائیل کے اہم شہر میں تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار لوگوں نے مظاہرے کر رہے ہیں اس کے عللاوہ کئی دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔
نیوزایجنسی شینہوا کی رپورٹ کے مطابق، مخالف مظاہرے کےپھر سے شروع ہونے سے حکمراں اتحاد اوراصلاح کے لیے مخالفت کرنے والوں نے جمعرات کو حل تلاش کرنے کے لئے بات چیت شروع کرنے کے بعد سے اسرائیل میں کچھ دنوں تک امن قائم رہا ہے ۔
26 مارچ کو اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتان یاہو نے متنازعہ قانون میں ایک ترمیم کا اعلان کیاتھا۔ کئی ہفتوں کی مخالفت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیاتھا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی سیاسی صورت حال پر اپنے پہلے ردعمل میں نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل عدالتی محاذ آرائی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جواب میں کہا کہ اسرائیل ایک آزاد ملک ہے جو اپنے فیصلے بغیر کسی بیرونی دباؤ کے کرتا ہے۔
بائیڈن نے امید ظاہر کی تھی کہ نیتن یاہو عدالتی ترمیمی بل کا مسودہ واپس لے لیں گے۔ امریکی صدر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ نیتن یاہو کو فی الحال وائٹ ہاؤس کے دورے کی کوئی دعوت نہیں دی جائے گی۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…