اسپورٹس

Lucknow Super Giants: لکھنؤ سپر جائنٹس نے دہلی کو 50 رنز سے شکست دی، مارک ووڈ کے سامنے دہلی کیپٹلز نے گھٹنے ٹیک دیئے

 Lucknow Super Giants: لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں اپنے سفر کا آغاز بہت ہی دھوم دھام سے کیا ہے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر دہلی کیپٹلس کو 50 رنز سے شکست دی۔ یہ دہلی کے خلاف آئی پی ایل میں لکھنؤ کی مسلسل تیسری جیت ہے۔ اب تک اسے شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ لکھنؤ نے گزشتہ سیزن میں لگاتار دو میچوں میں دہلی کو شکست دی تھی۔

194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دہلی کیپٹلس کی ٹیم نو اوور میں صرف 143 رنز ہی بنا سکی۔ کپتان ڈیوڈ وارنر ن آخری دم تک  جتیے کے لئے لڑتے رہے۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ اس دوران  ڈیوڈ وارنرنےسات چوکے لگائے۔ وارنر کو کافی دیر تک دوسرے اینڈ سے کوئی خاص  سپورٹ نہیں ملا۔ ریلی روسو نے 20 گیندوں میں 30 رنز، اکشر پٹیل نے 11 گیندوں میں 16 رنز، پرتھوی شا نے نو گیندوں میں 12 رنز بنائے۔ ان چاروں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔ مارک ووڈ نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے شاندار  پولنگ کی ۔ انہوں نے چار اوورز میں 14 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

کے ایل راہل نے میچ کے بعد اپنی ٹیم کی گیند بازی کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا، ‘گراؤنڈ اوسط تھا اور میں نے سوچا کہ پچ بلے بازوں کے لیے بہتر ہو جائے گی لیکن ہمارے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ مارک ووڈ کا دن تھا۔ ہر فاسٹ باؤلر کا خواب ہوتا ہے کہ وہ جس طرح بولنگ کرتا ہے اسی طرح بولنگ کرے۔ جب کوئی کھلاڑی ایسی تال میں ہوتا ہے اور ایسی کارکردگی دیتا ہے تو ٹیم کے لیے اچھے نتائج آتے ہیں۔

کے ایل راہل نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک اہم  جیت تھی۔ ہم یہاں سے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایسی ہے کہ ہر دن آپ کو شروع سے شروع کرنا پڑتا ہے۔

 -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

10 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

40 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago