علاقائی

‘Adani Cement FutureX’ to forge India’s Next‑Gen leaders: اڈانی سیمنٹ فیوچرایکس، بھارت کے نئے نسل کے رہنماؤں کی تیاری کا عزم

ممبئی — انجینئرز ڈے کے موقع پر، دنیا کی نویں بڑی تعمیراتی مواد اور حل فراہم کرنے والی کمپنی اڈانی سیمنٹ (Adani Cement)، جو کہ اڈانی گروپ کے تحت کام کرتی ہے، نے ملک گیر تعلیمی و صنعتی شراکت داری کے پروگرام “Adani Cement FutureX” کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد کلاس رومز کو حقیقی دنیا کے انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی چیلنجز سے جوڑنا ہے۔
یہ منفرد پروگرام بھارت کے 70 شہروں میں موجود 100 اعلیٰ انجینئرنگ اداروں (جیسے IITs، NITs، اور ممتاز ریاستی و نجی کالجز) اور 100 سے زائد نمایاں اسکولوں کے ساتھ شراکت کرے گا۔ اس کا مقصد بھارت کے نوجوانوں کو پائیدار تعمیرات، مستقبل کے لیے تیار کاروباری ماڈلز، اور جدید ترین بلڈنگ سلوشنز میں کیریئر کے لیے تیار کرنا ہے۔
اڈانی گروپ کے سیمنٹ بزنس کے سی ای او، ونود بہیتی نے کہا: Adani Cement FutureX تعلیمی اداروں کے ساتھ ہماری شراکت داری کو وسعت دینے اور جدت، پائیداری، اور ٹیلنٹ کی ترقی کو تیز کرنے کا وعدہ ہے۔ ہم اسکولوں سے لے کر انجینئرنگ کیمپس تک طلبہ کو انڈسٹری کے حقیقی چیلنجز سے جوڑ کر ان کے تجسس کو کیریئر میں بدلنے کا راستہ ہموار کر رہے ہیں۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ نوجوانوں کی طاقت ہی وکست بھارت کی بنیاد ہے، کیونکہ ‘پڑھے گا انڈیا، تبھی بڑھے گا انڈیا’۔
پروگرام کی نمایاں خصوصیات
اڈانی سیمنٹ اسمارٹ لیب
ایک عملی سیمینٹ مینوفیکچرنگ ماڈل (mini rotary kiln) کے ذریعے طلبہ کو سائنس و انجینئرنگ کی براہ راست مشق فراہم کی جائے گی، ساتھ ہی روبوٹک انجینئرنگ اور مصنوعی ذہانت (AI) کی عملی مثالیں بھی دی جائیں گی۔
STEM اور دیگر شعبوں میں سیکھنے کی سرگرمیاں
نینو مٹیریل ٹیکنالوجی، ایڈوانس بلڈنگ میٹیریل R&D، اور الیکٹرک وہیکلز کے استعمال پر مبنی انٹرایکٹو کلاس روم ٹولز۔
فیلڈ وزٹ اور تجرباتی سیکھنے کا موقع
نوی ممبئی کے کلنبولی میں اڈانی سیمنٹ کے جدید R&D سنٹر اور بھارت بھر میں موجود مینوفیکچرنگ پلانٹس کا مشاہدہ۔
ماہرین کی نشستیں اور لیڈرشپ انگیجمنٹ
اڈانی گروپ کی قیادت اور مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے ورکشاپس، لیکچرز، اور بزنس کی نئی سوچ پر مباحثے۔
مشترکہ تحقیق اور جدت:
نئے میٹیریلز، decarbonisation، circular economy، اور process optimization پر صنعتی رہنمائی کے ساتھ تحقیق۔
انڈسٹری پر مبنی سیکھنے کا ماحول
ماہرین کی کلاسز اور ماسٹرکلاسز پائیداری، سبز مواد، اور مستقبل کی تعمیراتی ٹیکنالوجیز پر۔
کیریئر کے مواقع
انٹرن شپس، لائیو پروجیکٹس، اور ہونہار طلبہ کے لیے پری پلیسمنٹ انٹرویوز۔
نوجوانوں کی دلچسپی اور برانڈ کے ساتھ جڑاؤ
کوئزز، ہیکاتھونز میں اسپانسرشپ، برانڈ سیلفی زونز، اور #BuildWithAdani کے تحت قومی ڈیجیٹل مہم۔
انڈین کنکریٹ جرنل (ICJ) کے ساتھ نالج پارٹنرشپ
تحقیقاتی مواد کی کیمپس میں رسائی اور طلبہ و اساتذہ کے تحقیقی کام کو نمایاں کرنے کا موقع۔
چیئرمین گوتم اڈانی کا وژن
اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی کے ویژن “Temples of Education” اور “Karma Shiksha” کی بازگشت بھی اس پروگرام میں سنائی دیتی ہے، جیسا کہ انھوں نے حال ہی میں IIT کھڑگ پور میں کہا کہ “طلبہ بھارت کے نئے فریڈم فائٹرز ہیں، جن کے خیالات اور کوڈنگ بھارت کو تکنیکی خود انحصاری کی طرف لے جائیں گے”۔
اڈانی سیمنٹ پہلے ہی 1,500 سے زائد گریجویٹ اور ڈپلومہ انجینئر ٹرینیوں کی تربیت کر چکا ہے اور مستقبل کے قائدین کی تیاری کے لیے جدید لیڈرشپ پروگرامز چلا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ujjain Shahi Masjid Violence: اُجّین میں شاہی مسجد کے حصے کو ہٹانے پر ہنگامہ، پتھراؤ کے بعد آنسو گیس، شہر قاضی نے کی امن کی اپیل

اُجّین: مدھیہ پردیش کے اُجّین میں شاہی مسجد کے ایک حصے کو سڑک چوڑی کرنے…

1 hour ago

Bihar Flood: نیپال میں موسلا دھار بارش سے بہار میں سیلاب کا خطرہ، باگمتی خطرے کے نشان سے 2 میٹر اوپر، مظفرپور کے کئی گاؤں زیرِ آب

نیپال کے پہاڑی اور ترائی علاقوں میں مسلسل بارش کے بعد بہار کے میدانی علاقوں…

1 hour ago