علاقائی

AAP’s woman worker beats up party official in Aligarh: علی گڑھ میں عام آدمی پارٹی کی خاتون کارکن نے پارٹی عہدیدار کی کر دی پٹائی، لگایا جسمانی استحصال کا الزام

علی گڑھ: یوپی کے علی گڑھ میں عام آدمی پارٹی کی ایک خاتون کارکن نے اپنی ہی پارٹی کے لیڈر کی پٹائی کر دی۔ پریتی چودھری نے الزام لگایا کہ پارٹی جنرل سکریٹری دیپک چودھری ان کا جسمانی استحصال کرنا چاہتے ہیں۔

پریتی چودھری نے کہا کہ میں گزشتہ تین سالوں سے عام آدمی پارٹی سے وابستہ ہوں۔ میں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی ہے جس کی وجہ سے پارٹی کے کچھ لیڈران مجھ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ مجھے کہا گیا کہ میں ان کی بات مان لوں اور ان کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہو جاؤں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی جنرل سکریٹری دیپک چودھری میرے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں۔ مجھے غلط نظریعہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جب میں نے ان کی بات سننے سے انکار کیا تو مجھے پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا گیا۔

دیپک چودھری کئی مہینوں سے میرے ساتھ بدتمیزی کر رہا ہے۔ ان کے علاوہ کوئی اور افسر ایسی حرکتیں نہیں کرتا۔ میں بہت دنوں سے دیپک چودھری کو سبق سکھانا چاہتی تھی۔

عام آدمی پارٹی پچھلے کئی دنوں سے کوئی پروگرام یا مظاہرہ نہیں کر رہی تھی۔ مجھے معلوم ہوا کہ آج عہدیدار پارٹی ہیڈکوارٹر میں جمع ہوں گے۔ اے اے پی کے عہدیدار منگل کے روز احتجاج کے لیے پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچے تھے۔ مجھے تیز بخار ہے لیکن میں پارٹی کے لیڈر کو سبق سکھانے آئی ہوں۔

پریتی چودھری سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے پارٹی جنرل سکریٹری دیپک چودھری کے خلاف پولیس میں کوئی شکایت درج کرائی ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

48 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago