رانچی-ٹاٹا ہائی وے پر حادثہ۔
رانچی: جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں جمعرات کے روز ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ بنڈو تھانہ علاقے میں اس وقت پیش آیا، جب آدیواسی تنظیموں کی جانب سے بلائی گئی جن آکروش ریلی میں شامل ہونے جا رہے دیہی افراد سے بھری ایک پک اپ سوار وین رانچی-ٹاٹا ہائی وے پر گوسائی ڈیہ گاؤں کے قریب پلٹ گئی۔
پک اپ کا ٹائر اچانک پھٹ گیا
پولیس کے مطابق، پک اپ کا ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کی وجہ سے گاڑی کا توازن بگڑ گیا اور وہ سڑک کے کنارے کھیت میں پلٹ گئی۔ گاڑی میں اوپر اور نیچے بیٹھے کئی لوگ اس کے نیچے دب گئے۔ حادثے میں موقع پر ہی چار لوگوں کی موت ہوگئی۔
زخمیوں کو بھیجا گیا اسپتال
مرنے والوں کی شناخت برج کشور منڈا (35)، راس بہاری منڈا (45)، ڈومن سنگھ منڈا (48) اور جگرناتھ سنگھ منڈا (55) کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام مہلوکین بنڈو تھانہ علاقے کے سگد اور اوپر بالالونگ گاؤں کے رہائشی تھے۔ اطلاع ملتے ہی بنڈو تھانے کے انچارج رام کمار ورما پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے بنڈو سب ڈویژنل اسپتال بھیجا۔
پانچ زخمیوں کو رِمز کیا گیا ریفر
ابتدائی علاج کے بعد پانچ شدید زخمیوں کو رِمز، رانچی ریفر کیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بنڈو ایس ڈی او کسٹو کمار بیسرا، بی ڈی او ساوتری کماری اور انچل ادھیکاری ہنس ہیمبروم بھی موقع پر پہنچے اور ایمبولینس وغیرہ کی فوری انتظام کیا۔
لواحقین کو ملے گا سرکاری معاوضہ
رکن اسمبلی وکاس کمار منڈا نے اس واقعے کو دردناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو سرکاری معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے بہتر علاج کے لیے تمام انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
مجوزہ جن آکروش ریلی ملتوی
اس المناک حادثے سے علاقے میں غم و اندوہ کا ماحول ہے۔ آدیواسی سماج نے گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے بنڈو کے تاؤ میدان میں مجوزہ جن آکروش ریلی کو ملتوی کر دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے 81 ویں اجلاس کے دوران، وزیر…
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو بیک وقت تحریری…
انتخابی کمیشن کے اندر فیصلوں سے متعلق اختلافات کی رپورٹ کے بعد دونوں الیکشن کمشنر…
ملک کے کئی حصوں میں بارش اور تیز ہواؤں نے لوگوں کی مشکلات بڑھا دی…
اپوزیشن کی جانب سے نئے نوٹس کا مسودہ تیار، قانونی ماہرین سے کرائی جا رہی…
اپوزیشن نے مارچ میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں گیانیش کمار کو عہدے سے…