صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سپریم کورٹ کے جسٹس سوریہ کانت کو 24 نومبر 2025 سے بھارت کا نیا چیف جسٹس مقرر کر دیا ہے۔ قانون کے وزیر ارجن رام میگھوال نے ٹویٹ کے ذریعے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ نے آئین میں دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جسٹس سوریہ کانت کو بھارت کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ جسٹس سوریہ کانت اس وقت سپریم کورٹ میں سینئر ترین ججوں میں دوسرے نمبر پر ہیں اور نالسا کے چیئرمین ہیں۔ وہ 24 نومبر سے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔
وزیر قانون نے جسٹس سوریہ کانت کو دی مبارکباد
وزیر قانون نے جسٹس سوریہ کانت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دلی نیک تمنائیں اور کامیابی کی دعائیں۔ ہر یانہ کے حصار کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے نکل کر جسٹس سوریہ کانت اب ملک کے چیف جسٹس بننے جا رہے ہیں۔ عدلیہ کی اعلیٰ ترین کرسی تک ان کا ہر قدم قانون کی خدمت کی ایک مثال رہا ہے۔ 24 نومبر 2025 کو وہ ملک کے 53ویں چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے اور فروری 2027 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ موجودہ چیف جسٹس بی آر گوئی نے اپنے جانشین کے طور پر جسٹس سوریہ کانت کے نام کی سفارش کی تھی۔ روایتی طور پر یہ سفارش موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ پہلے بھیجی جاتی ہے۔ چیف جسٹس بی آر گوئی 23 نومبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے، اس کے بعد عدلیہ کی باگ ڈور ملک کے سینئر ترین جج جسٹس سوریہ کانت کے ہاتھوں میں ہوگی۔
جسٹس سوریہ کانت کا تعلق ریاست ہر یانہ کے ضلع حصار سے ہے
جسٹس سوریہ کانت کا تعلق ریاست ہر یانہ کے ضلع حصار سے ہے۔ ان کا سفر 10 فروری 1962 کو گاؤں پیٹور سے شروع ہوا جہاں ان کی پیدائش ہوئی اور ابتدائی تعلیم گاؤں کے ہی اسکول میں حاصل کی۔ انہوں نے 1981 میں گورنمنٹ پی جی کالج حصار سے گریجویشن مکمل کیا اور 1984 میں مہارشی دیانند یونیورسٹی، روہتک سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ اسی سال انہوں نے حصار کی ضلعی عدالت میں وکالت کا آغاز کیا اور 1985 میں چندی گڑھ میں پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ میں پریکٹس شروع کی۔ انہوں نے آئینی، سول اور سروس معاملات میں مہارت حاصل کی اور کئی یونیورسٹیوں، بورڈوں اور بینکوں کے لیے قانونی مشیر کے طور پر کام کیا۔ وکالت میں ان کی غیر معمولی کارکردگی کے سبب انہیں پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ کا ایڈوکیٹ جنرل مقرر کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…