قومی

Jan Suraaj Party leader murdered in Mokama: بہار کے مکامہ میں چلی گولی، جن سوراج کارکن کی موت، اننت سنگھ پر قتل کا الزام، تیجسوی یادو نے حکومت کو گھیرا

پٹنہ: بہار کے موکامہ میں جمعرات کے روز جن سراج پارٹی سے وابستہ دُلار چند یادو کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اطلاع کے مطابق، دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے دوران دُلار چند یادو کی موت ہو گئی۔ اس واقعے پر آر جے ڈی کے لیڈر تیجسوی یادو نے ریاستی حکومت اور مرکز دونوں پر شدید حملہ بولا۔

پٹنہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ الیکشن میں تشدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انتخابی ضابطۂ اخلاق نافذ ہے، اس کے باوجود کچھ لوگ بندوق اور گولیاں لے کر گھوم رہے ہیں۔

تیجسوی نے کہا، “وزیر اعظم نریندر مودی 30 سال پرانی باتیں کرتے ہیں، مگر 30 منٹ پہلے کیا ہوا، یہ نہیں دیکھتے۔ سیوان میں ایک اے ایس آئی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا، مکامہ میں دُلار چند یادو کو گولی مار دی گئی۔ بہار میں کس نوعیت کے لوگ غالب ہیں، یہ عوام دیکھ رہی ہے۔”

تیجسوی نے پی ایم مودی پر سادھا نشانہ

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کو آنکھیں کھول کر دیکھنا چاہیے کہ کس طرح کی بوکھلاہٹ ان کی ہار کو لے کر سامنے آ رہی ہے۔ کون لوگ ہیں جو مجرموں کو پیرول پر باہر نکالتے ہیں اور انہیں تحفظ دیتے ہیں؟ یہ سب بہار کی عوام دیکھ رہی ہے اور آنے والے انتخابات میں سخت جواب دے گی۔”

ریاستی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ یہ لوگ کبھی 200 راؤنڈ گولی چلاتے ہیں، قتل ہوتا ہے، مگر کچھ نہیں ہوتا۔ حکومت میں بیٹھے لوگ اپنی کرسی بچانے کے لیے مجرموں کو تحفظ دے رہے ہیں۔ لا اینڈ آرڈر بالکل بگڑ چکا ہے اور عوام اب تبدیلی کے موڈ میں ہے۔

اننت سنگھ پر دُلار چند کے قتل کا الزام

جن سراج پارٹی سے وابستہ دُلار چند یادو کے قتل کا الزام سابق رکن اسمبلی اننت سنگھ پر لگایا گیا ہے۔ حالانکہ، اننت سنگھ نے ان الزامات کو سراسر مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حامیوں کے ساتھ علاقے میں گئے تھے، جہاں کچھ غیر سامجی عناصر نے ان کے خلاف نعرے بازی اور گالیاں دینا شروع کر دیں۔ اس کے باوجود انہوں نے کوئی ردِعمل نہیں دیا اور وہاں سے نکل گئے۔

سورج بھان سنگھ پر سازش کا الزام

اننت سنگھ نے مزید کہا کہ حادثے کے وقت وہاں موجود لوگوں کے پاس پہلے سے ہی ہتھیار موجود تھے۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ پوری سازش آر جے ڈی لیڈر سورج بھان سنگھ نے رچی تھی تاکہ ووٹوں کو متاثر کیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

10 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

10 hours ago