علاقائی

Delhi News: دہلی کے ترلوک پوری میں بڑا حادثہ ٹل گیا ، سڑک کے بیچوں بیچ اتنا بڑا گڑھا کہ پوری گاڑی اس میں سماجائے

 دارالحکومت دہلی کے ترلوک پوری علاقے میں ایک بار پھر لاپرواہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ترلوک پوری علاقے میں سڑک پر اچانک ایک بڑا گڑھا ہوگیا ہے  ۔ گڑھا اتنا بڑا تھا کہ ایک گاڑی بھی اس میں آرام سےگر سکتی تھی۔ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر یہ گڑھا تقریباً 15 فٹ گہرا ہوگا۔ معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔ بیریکیڈنگ بھی کی گئی ہے۔ مقامی ایم ایل اے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ شدید بارش کی وجہ سے پیش آیا۔

رکاوٹیں لگا کر سڑک بلاک کر دی گئی

 قابل ذکر با ت یہ ہے کہ دہلی-این سی آر کے تمام علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں لوگوں کو جام اور پانی بھر جانے کی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس دوران دہلی کے ترلوک پوری علاقے میں ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ یہاں اچانک سڑک کے بیچوں بیچ ایک بڑا گڑھا ہوگیا۔ قابل ذکر با ت یہ ہے کہ اس دوران حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں اور لوگوں کو وہاں سے نکلنے سے روک دیا گیا۔

مقامی ایم ایل اے نے جائزہ لیا

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی ایم ایل اے روہت کمار مہرولیا بھی موقع پر پہنچ گئے۔ AAP ممبر اسمبلی روہت کمار مہرولیا نے واقعہ کا جائزہ لینے کے بعد کہا، ‘یہ واقعہ رات 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ہم نے پولیس کو بھی اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس نے یہاں آکر رکاوٹیں کھڑی کیں اور لوگوں کو وہاں جانے سے روک دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گڑھا اس سال شدید بارشوں کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلنگ کا یہ کام آئندہ 2 سے 3 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

11 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

12 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

47 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

1 hour ago