علاقائی

Cyclone Biparjoy: ملک کے 96 اضلاع پر منڈلا رہا ہے ‘بپرجوئے’ کا خطرہ

25 سال بعد جون میں ایک شدید سمندری طوفان گجرات کے ساحل سے ٹکرایا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق بحیرہ عرب میں 1965 کے بعد سے بننے والا طوفان بپرجوئے صرف تیسرا ‘انتہائی شدید’ طوفان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 15 جون تک گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کی وجہ سے بڑی تباہی کا امکان ہے۔ اس کے لیے گجرات حکومت اور مرکز کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صورتحال قابو میں ہے اور انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
گجرات میں حکام نے ساحل سمندر کے قریب سے  ہزاروں لوگوں کو نکالنا شروع کر دیا اور ساحلی اضلاع میں اسکولوں اور بندرگاہوں کو پوری طرح سے بند کر دیا۔ یہاں تک کہ طوفان بپرجوئے کی لینڈ فال سے پہلے بگڑتے موسم کی وجہ سے راجکوٹ میں ایک شخص کی موت بھی ہو گئی۔

سمندری طوفان بپرجوئے کی وجہ سے جہاں دوارکا کے گومتی گھاٹ پر اونچی لہر دیکھی گئی۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹرمیں سمندری طوفان بپرجوئے کی وجہ سے ممبئی میں میرین ڈرائیو پر بھی اونچی  اونچی لہر دیکھی گئی ہے۔ قابل ذکر بات  یہ ہے کہ آئی ایم ڈی کے مطابق خطرناک سمندری طوفان بپرجوئے 15 جون کی شام تک جاکھاؤ بندرگاہ کے قریب سوراشٹرا اور کچ سے ٹکرائے گا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پہلے ہی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ممبئی کے جوہو ساحل پر لائف گارڈز کوپوری طرح تعینات کردیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ سمندری طوفان ‘بپرجوئے’ کے اثر کی وجہ سے ساحل سمندر پر نہ جائیں۔

آئی ایم ڈی کے مطابق ‘انتہائی شدید’ طوفان بپرجوئے جمعرات کی سہ پہر کے قریب گجرات میں سوراشٹرا-کچھ اور پاکستان میں کراچی کے درمیان ساحل سے گزرنے کی توقع ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ترواننت پورم شہر میں آج موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ بپرجوئے ملک کے کئی شہروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینے کی کوشش کرئے گا ۔

ملک کے تقریباً 96 اضلاع سمندری طوفان کے خطرے میں ہیں

ہندوستان میںآئی ایم ڈی نے ساحل سے 100 کلومیٹر کے اندر 24 اضلاع کے ساتھ 72 ساحلی اضلاع کی نشاندہی کی ہے۔ جپاں سمندری طوفان سے زیادہ خطرہ ہے۔ ان میں تیز طوفانوں، بارش  اور طوفانوں سے پیدا ہونے والے بہت سے دوسرے خطرات شامل ہیں۔ آئی ایم ڈی نے خطرے کے پیش نظران اضلاع کو چار زونز میں تقسیم کیا ہے۔ ان میں ‘بہت زیادہ’ رسک والے 12 اضلاع، ‘ہائی’ رسک والے 41 اضلاع، ‘میڈیم’ رسک والے 30 اضلاع اور ‘کم’ رسک والے 13 اضلاع شامل ہیں۔

پی ایم مودی نے گجرات کے سی ایم سے ٹیلیفونک بات چیت کی 

گجرات میں خطرناک سمندری طوفان بپرجوئے کے خطرے کے پیش نظر گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلیفونک بات چیت کے ذریعے گجرات میں طوفان بپرجوئے کی صورتحال اور تیاریوں کے بارے میں معلومات لی۔ انہوں نے تباہی کی اس صورتحال میں گجرات کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Mann Ki Baat: ‘من کی بات’ پروگرام کی 117ویں قسط، پی ایم مودی نے مہاکمبھ، آئین اور کھیلوں کا کیا ذکر

انہوں نے کہا کہ آئین کے ورثے سے جڑنے کے لیے constition75.com کے نام سے…

2 hours ago

Delhi-NCR Weather UpdateL دہلی-این سی آر میں شدید سردی کی لہر  جاری، ہماچل-اتراکھنڈ میں برف باری کی وارننگ

قومی راجدھانی دہلی اور این سی آر میں گزشتہ چند دنوں سے موسلادھار بارش ہو…

4 hours ago

South Korea plane crash: جنوبی کوریا میں خوف ناک حادثہ، لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثہ کا شکار، 179 افراد ہلاک

معلومات کے مطابق یہ طیارہ جیجو ایئر کی فلائٹ نمبر 2216 تھا جو بنکاک سے…

5 hours ago