علاقائی

UP Nikay Chunav: شام 5 بجے تک 49.33 فیصد ووٹنگ، کانپور میں سب سے کم ووٹنگ، دیکھیں کس ضلع میں کتنی ہوئی ووٹنگ

UP Nikay Chunav: یوپی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ تمام سیاسی پارٹیوں کی تقدیر ای وی ایم میں بند ہو چکی ہے۔ اب ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی اور اس کے بعد پتہ چلے گا کہ اقتدار کس کو ملے گا۔ اتر پردیش کے 9 منڈلوں کے 38 اضلاع میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ ہوئی تاہم اس دوران سیاسی جماعتوں کے حامیوں اور امیدواروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور بوگس ووٹنگ کی خبریں بھی منظر عام پر آئیں تاہم پولیس نے ہر چیز پر قابو پایا اور پولنگ امن سے مکمل ہوئی۔

ریاستی الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دوسرے مرحلے کے انتخابات میں 09 منڈلوں کے 38 اضلاع میں 7 میئر، 581 کونسلر، 95 میونسپل کونسل صدور، 2520 میونسپل کونسل ممبران، 267 ٹاؤن پنچایت صدور اور 3459 ٹاؤن پنچایت ممبران کے انتخابات کے لئے  شام 5 بجے تک 49.33 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

ریاستی الیکشن کمشنر منوج کمار نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں مختلف اداروں کے لیے 6929 پوسٹوں پر پولنگ ہوئی ہے، جس میں 19618 پولنگ مقامات پر آج 19232004 سے زیادہ ووٹرز کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا تھا۔ ان کل ووٹرز میں مردوں کی تعداد 10216992 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 9015012 تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انتہائی حساس پولنگ مقامات پر نگرانی کے لیے ویڈیو گرافی/سی سی ٹی وی/ویب کاسٹنگ کے انتظامات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں- اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے پی ایم مودی سے کی ملاقات، ‘تیسرے محاذ’ پر اپوزیشن کو دیا جھٹکا

شام 5 بجے تک کس ضلع میں کتنے فیصد رہا ووٹنگ؟

ریاستی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ ریاست میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج شام 5 بجے تک 38 اضلاع میں 49.33 فیصد پولنگ ہوئی جس میں امیٹھی ضلع میں 60.48 فیصد، امبیڈکر نگر میں 57.08 فیصد پولنگ، 49.98 فیصد پولنگ،ایودھیا میں 49.98 فیصدپولنگ،علی گڑھ میں 46.02%، اعظم گڑھ میں 53.14%، اٹاوہ میں 50.93%، ایٹا میں 54.02%، اوریا میں 58.01%، قنوج میں 59.82%، کانپور دیہات میں 62.28%، کانپور نگر میں 39.07%،کاس گنج میں 57.31٪، غازی آباد میں41.92٪، گوتم بدھ نگر میں50.27 فیصد،  چترکوٹ میں 51.02 فیصد، پیلی بھیت میں 59.21 فیصد، فرخ آباد میں 49.98 فیصد، بدایوں میں 54.89 فیصد، بریلی میں 46.75٪، بلند شہر میں 58.41 فیصد اور بلیا میں 52.95 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بستی میں 52.59 فیصد ووٹنگ، باغپت میں 62.72 فیصد، باندہ میں 51.06 فیصد، بارہ بنکی میں 50.92 فیصد، بھدوہی میں 54.84 فیصد، ماؤ میں 61.17 فیصد، میرٹھ میں45.59٪، مہوبہ میں 58.94٪، مرزا پور میں 48.94 فیصد، شاہجہاں پور میں 59.92 فیصد پولنگ، سنتکبیر نگر میں 55.83 فیصد پولنگ، سلطان پور میں 54.61 فیصد، سدھارتھ نگر میں 54.24 فیصد، سون بھدر میں 49.54 فیصد، ہمیر  پور میں 61.09 فیصد ، ہاتھرس میں 52.42 فیصد اور ہاپوڑ میں 53.22 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

1 hour ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

2 hours ago