علاقائی

Buldhana Bus Accident: مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں خوفناک بس حادثہ، 25 افراد ہلاک

Buldhana Bus Accident:   مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں سمریدھی مہامارگ ایکسپریس وے پر 32 مسافروں سے بھری بس میں آگ لگنے سے کم از کم 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بلڈھانہ کے ڈپٹی ایس پی بابو راؤ مہامونی نے بتایا کہ زخمیوں کو بلڈھانہ سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بس کا ڈرائیور محفوظ ہے اس نے بتایا کہ ٹائر پھٹنے سے بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ ایسے میں آگ لگنے کے بعد بہت سے لوگوں کو بس سے باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا۔

بس حادثہ کے بعد  بائیں جانب پلٹ  گی ۔جس کی وجہ سے بس کا دروازہ نیچے دب گیا۔ اس وجہ سے  لوگوں کو باہرنکلنے کا کوئی راستہ نہیں بچا۔ حادثہ کے بعد بس کا ڈیزل سڑک پر پھیل گیا اور ٹینک پھٹ جانے  کی وجہ سے بس میں آگ لگ ئی ۔ بس میں آگ تقریباً 1.30 بجے لگی۔

جو لوگ اس حادثہ میں  بچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ  بس کی کھڑکی کا شیشہ توڑکر وہ لوگ  باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ بس میں  33 مسافر سوار تھے۔پولیس نے بس سے 25 لاشیں نکال لی ہیں۔وہیں افراد 8 زندہ بچ گئے ہیں ۔بس سے جو لاشیں باہر نکالی گئی ہیں وہ جلی ہوئیں ہیں۔ جس کی وجہ سے مرنے والوں کی  پہچان  مشکل سے ہورہی ہے ۔

ضلع کے ایس ایس پی سنیل کداسنے نے بلڈھانہ بس میں آگ لگنے سے 25 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ بس میں کل 33 مسافر سوار تھے جن میں سے 25 کی موت ہو گئی ہے۔ اس آگ کی گرفت سے ڈرائیور سمیت 8 افراد کو بچا لیا گیا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی اور پھر آگ لگ گئی۔

بھارت ایکسپریس۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

20 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago