رمضان المبارک 2025 کا دوسرا عشرہ جاری ہے۔
رمضان کا مبارک اورمقدس مہینہ جاری ہے۔ اس مہینے میں فرزندان توحید زیادہ سے زیادہ عبادت کرتے ہیں اوراللہ کی خوشنودی اور رضا کے لئے خاص عبادات کا اہتمام کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کوتین عشروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ پہلا عشرہ اول 10 دن (یکم روزہ سے 10 روزہ)، دوسرا عشرہ درمیانی 10 دن (11ویں سے 20 ویں روزے تک) اورتیسرا وآخری عشرہ (21 ویں روزہ سے 30 ویں روزہ تک) مانا جاتا ہے۔ پہلے عشرہ کورحمت، دوسرے عشرہ کومغفرت اورتیسرے عشرہ کوجہنم سے نجات کا عشرہ کہا جاتا ہے۔ رمضان کا دوسرا عشرہ جاری ہے اوراس عشرے میں بندہ اللہ رب العالمین سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتا ہے۔
مبارک اورمقدس مہینہ ہے ماہِ رمضان
رمضان کے مبارک اورمقدس مہینے کی اہمیت اورفضیلت کافی زیادہ ہے۔ رمضان کوسال کا سب سے بہترین مہینہ قراردیا جاتا ہے۔ اس مہینے میں مسلمان زیادہ سے زیادہ عبادت کرتے ہیں۔ روزہ رکھنا، تراویح کا اہتمام کرنا، زیادہ سے زیادہ قرآن شریف کی تلاوت کرنا، زکوۃ نکولانا، صدقہ وخیرات کرنا، غریبوں اورمسکینوں کو کھانا کھلانا اورانہیں نئے کپڑے پہننانا وغیرہ شامل ہیں۔
رمضان کا روزہ فرض اور تراویح کو نفل (سنت مؤکدہ) بنایا ہے۔ یہ صبرکا مہینہ ہے، اورصبرکا بدلہ جنت ہے۔ یہ ہمدردی اور خیرخواہی کا مہینہ ہے، اس میں مؤمن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے، اس میں روزہ افطار کرنے والے کی مغفرت، گناہوں کی بخشش اور جہنم سے آزادی کے پروانے کے علاوہ روزہ دار کے برابر ثواب دیا جاتا ہے، چاہے وہ افطارایک کھجوریا ایک گھونٹ پانی سے ہی کیوں نہ کرائے، ہاں! اگر روزہ دار کو پیٹ بھرکرکھلایا یا پلایا تو اللہ تعالیٰ اسے حوضِ کوثر سے ایسا پانی پلائیں گے جس کے بعد وہ جنت میں داخل ہونے تک پیاسا نہ ہوگا۔ اس ماہ کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے آزادی کا ہے۔
جنت کو رمضان المبارک کے لئے کیا جاتا ہے آراستہ
پورا سال جنت کو رمضان المبارک کے لیے آراستہ کیا جاتا ہے۔ عام قانون یہ ہے کہ ایک نیکی کا ثواب 10 سے لے کر70 گنا تک دیا جاتا ہے، مگرروزہ اس قانون سے مستثنیٰ ہے، اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’روزہ صرف میرے لئے ہے اوراس کا اجرمیں خود دوں گا۔‘‘ روزہ دارکو دوخوشیاں ملتی ہیں: ایک افطارکے وقت کہ اس کا روزہ مکمل ہوا اوردعا قبول ہوئی اوراللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے روزہ افطارکیا اوردوسری خوشی جب اللہ تعالیٰ سے ملاقات ہوگی۔ روزہ دارکے منہ کی بو (جومعدہ کے خالی ہونے کی وجہ سے آتی ہے) اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک سے زیادہ خوشبودارہے۔ روزہ اورقرآن کریم دونوں بندے کی شفاعت کریں گے اور بندے کے حق میں دونوں کی شفاعت قبول کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اورشیئرکرسکتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے صرف 5 ماہ میں پیدا ہونے والا کچرا…
امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…
راجہ رام موہن رائے نے ان برائیوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی۔ ان کی سب…
کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…
بل گیٹس نے این بی سی کی کرسٹن ویلکر سے انٹرویو میں کہا، ’’اے آئی…
29 جون کو سی بی ایس ای نے تین زبانوں کی پالیسی کے حوالے سے…