سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان لوک سبھا الیکشن 2024 میں پہلی بار الیکشن لڑئے اور جیت حاصل کی ۔
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) سیٹ سے الیکشن لڑتے ہوئے، انہوں نے فی الحال 59,351 ووٹوں کی برتری حاصل کی ہے۔ انہوں نے تجربہ کار کانگریس (آئی این سی) لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نرمل کمار ساہا تیسرے نمبر پر رہے۔ ادھیر رنجن 1999 سے بہرام پور سیٹ سے ایم پی تھے۔
لیکن اس بار یوسف پٹھان بہرام پور سیٹ سے جیت گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق یوسف پٹھان کو 4,08,240 ووٹ ملے ہیں۔ ابھی سرکاری طور پر نتیجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوسف پٹھان کی جیت یقینی ہے۔
یوسف پٹھان سے پہلے بھی کئی بھارتی کرکٹرز انتخابی میدان میں اتر چکے ہیں۔ لیکن نوجوت سنگھ سدھو، گوتم گمبھیر، کیرتی آزاد، محمد اظہر الدین اور چیتن چوہان واحد کرکٹر تھے جو لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد پارلیمنٹ کا حصہ بنے ہیں۔ اب اس فہرست میں یوسف پٹھان کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…