‘Women-friendly’ liquor deal opens in Punjab: پنجاب میں ‘ویمن فرینڈلی ‘ شراب کے ٹھیکوں پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ جالندھر شہر کے لمبا پنڈ چوک پر کھلے اس ٹھیکے کی تصویر سامنے آتے ہی اپوزیشن نے حکومت کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔ پنجاب میں خواتین کے لیے الگ شراب کے دکانیں کھولنے کی کوئی حکومتی پالیسی نہیں ہے۔ جب اس معاملے پر تنازعہ بڑھ گیا تو حکومت نے جالندھر کے لمبا پنڈ چوک میں کھلے اس ٹھیکے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ لیا ۔ جس کے بعد شام ہوتے ہوتے ٹھیکے ‘ویمن فرینڈلی’ بورڈ کوہٹا دیا گیا۔
پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کا وعدہ کرنے والی پاری! کسی نے ٹھیک کہا ہے کہ اقتدار کا نشہ اچھے انسان کو بے دماغ کر دیتا ہے، وہ پنجاب جس میں آج بھی اس جدید ثقافت میں عورتیں اپنا پلو سر سے نیچے نہیں گرنے دیتی، اس پنجاب میں عورتوں کا ٹھیکہ؟ اسے جلد از جلد بند کرو
‘خواتین کو شراب کا عادی بنانے کی تیاری’
پنجاب کانگریس کے سربراہ امریندر سنگھ راجہ وڈنگ نے ٹویٹ کر پنجاب حکومت کو گھیر لیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شرمناک! پنجاب کو تین ماہ میں منشیات سے پاک کرنے کا وعدہ کرنے والوں نے اب خواتین کو بھی شراب کا عادی بنانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ منشیات پنجاب کی نسلوں کو ہڑپ کرچکی ہے،اب بھگونت مان خواتین کے ٹھیکے کھول کر کیا کرنا چاہتے ہیں؟ تبدیلی کی یہ نئی شکل انتہائی خطرناک ہے اور اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔
‘حکومت گھر گھر تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے’
پنجاب سے بی جے پی لیڈر جناردن شرما کا کہنا ہے کہ پنجاب پہلے ہی نشے کی لت میں ڈوبا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے اب خواتین کے لیے شراب کی دکانیں کھول کر یہ کسر بھی پوری کردی ہے ۔ نشے کی وجہ سے لوگوں کے گھر اجڑ چکے ہیں۔ اب حکومت لوگوں کے گھر بھی تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
شام ہوتے ہی ویمن فرینڈلی کو ہٹا دیا گیا
جب اس معاملے کو لے کر تنازعہ کھڑا ہوا تو ‘ویمن فرینڈلی’ کو ہٹا دیا گیا۔ ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ شراب خریدنے کے لیے آنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ وہ پرانے ٹھیکوں سے شراب خریدنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاتھا۔ اسی وجہ سے، ہم نے ‘ویمن فرینڈلی ‘ کا بورڈ لگایا تھا۔ لیکن اب اسے ہٹا دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…