سیاست

Lok Sabha Election 2024: پی ایم مودی اور امت شاہ کہاں سے لڑیں گے الیکشن ؟ بی جے پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی چار گھنٹے تک  ہوئی میٹنگ ؟

  لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان اس ماہ کیا جا سکتا ہے۔ اس دوران تمام جماعتوں نے اپنے کارڈ کھولنا شروع کردئے ہیں۔ بی جے پی اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست 1 مارچ کی سہ پہر تک جاری کر سکتی ہے۔ فہرست میں 100 سے زیادہ نام شامل کیے جا سکتے ہیں۔ حکمراں پارٹی کی طرف سے پہلی فہرست میں بی جے پی کے بڑے لیڈروں کو ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔ ان میں وزیر اعظم نریندر مودی سے لے کر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ تک سبھی شامل ہو سکتے ہیں۔

 قابل ذکر بات یہ ہے کہ بی جے پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی چار گھنٹے تک میٹنگ ہوئی۔جس کے بعد کچھ اہم سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کیا گیا۔ بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی۔ یہ میٹنگ تقریباً 10.50 بجے شروع ہوئی اور 3 بجے کے بعد ختم ہوئی۔ ان چار گھنٹوں میں بی جے پی کی مرکزی کمیٹی کی میٹنگ میں کن ریاستوں کی کون سی لوک سبھا سیٹوں پر غور وفکر کیا گیا۔

کن ریاستوں کی نشستوں پر بات ہوئی؟

بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے اتر پردیش، تلنگانہ، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، راجستھان، مدھیہ پردیش، گوا، اتراکھنڈ، گجرات، آسام، جھارکھنڈ، تمل ناڈو، اڈیشہ، منی پور، دہلی، جموں و کشمیر، پڈوچیری اور انڈمان نکوبار کی سیٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انتخابی کمیٹی کی میٹنگ سے پہلے تریپورہ پر بھی بحث کی تجویز دی گئی تھی۔لیکن شمال مشرقی ریاست کی سیٹوں پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ اس طرح مجموعی طور پر 14 ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی لوک سبھا سیٹوں پر غو روفکرکیا گیا ۔

پہلی فہرست میں ان بڑے لیڈرکو مل سکتا ہے  کو ٹکٹ ؟

بی جے پی کی طرف سے جاری کی جانے والی پہلی فہرست میں پارٹی کے بڑے لیڈروں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس میں زیادہ تر مرکزی وزراء کے نام ہو سکتے ہیں۔ پہلی فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر وارانسی سیٹ سے انتخابی میدان میں نظر آ سکتے ہیں۔ لکھنؤ سے راج ناتھ سنگھ، گاندھی نگر سے امت شاہ، امیٹھی سے اسمرتی ایرانی، سبل پور سے دھرمیندر پردھان، گوالیار سے جیوترادتیہ سندھیا، ودیشا سے شیوراج سنگھ چوہان، پوری سے سمبت پاترا کو ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ بھیوانی بلبھ گڑھ سے بھوپیندر یادو، ڈبرو گڑھ سے سربانند سونووال، راجوری-اننت ناگ سے رویندر رینا، کوٹا سے اوم برلا، شمال مشرقی دہلی سے منوج تیواری اور مغربی دہلی سے پرویش ورما کو میدان میں اتارا جا سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago