دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت ملے گی یا نہیں، سپریم کورٹ جمعہ یعنی آج اپنا فیصلہ دے سکتی ہے۔ دراصل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کچھ مخصوص دلائل کے ساتھ ضمانت دینے کی مخالفت کر رہے ہیں ۔سپریم کورٹ نے پہلے اشارہ دیا تھا کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے پر غور کر سکتی ہے۔ عدالت نے کہا تھا کہ یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے اور سی ایم کیجریوال عادی مجرم نہیں ہیں۔ لیکن ای ڈی کی دلیل کچھ اور ہے۔سپریم کورٹ نے 7 مئی کو ہوئی سماعت کے دوران کہا تھا کہ اگر کیجریوال کو عبوری ضمانت پر رہا کیا جاتا ہے تو بھی وہ سرکاری فرائض انجام نہیں دے پائیں گے۔ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے سرکاری ڈیوٹی کرتے ہیں تو یہ کنفلیکٹ ہوگا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی دلیل یہ ہے کہ اول تو انتخابی مہم چلانا آئینی حق نہیں ہے، پھر اروند کیجریوال بھی الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں۔ اگر کوئی امیدوار زیر حراست بھی ہو تو اسے اپنی انتخابی مہم کے لیے ضمانت نہیں دی جا سکتی۔مضبوط دلائل دیتے ہوئے ای ڈی نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 5 سالوں میں ملک بھر میں کل 123 انتخابات ہوئے ہیں۔ اگر انتخابی مہم کی بنیاد پر رہنماؤں کو ضمانت دی جاتی ہے تو نہ تو کسی رہنما کو گرفتار کیا جائے گا اور نہ ہی اسے عدالتی حراست میں بھیجا جائے گا۔کیونکہ ملک میں ہمیشہ کوئی نہ کوئی الیکشن ہوتا رہتا ہے۔
اروند کیجریوال کی قانونی ٹیم نے ای ڈی کے حلف نامہ پر سخت اعتراض ظاہر کیا
اروند کیجریوال کی قانونی ٹیم نے ای ڈی کے حلف نامہ پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں شکایت درج کرائی ہے۔ کہا گیا ہے کہ سماعت مکمل ہونے کے بعد اور فیصلے سے عین قبل بیان حلفی پیش کرنا قانونی طریقہ کار کی خلاف ورزی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ای ڈی نے سپریم کورٹ کی اجازت لیے بغیر یہ حلف نامہ داخل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم کمیونٹی کو خود کا جائزہ لینا چاہئے: پی ایم مودی ، کونسی ذہنیت بچوں کا مستقبل خراب کر رہی ہے؟
ای ڈی نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی کو عبوری ضمانت دینا برابری کے اصول کے خلاف ہے
ای ڈی نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی کو عبوری ضمانت دینا برابری کے اصول کے خلاف ہے۔ یہ ممکن نہیں کہ چھوٹے کسان یا چھوٹے تاجر کا کام روک دیا جائے اور کسی لیڈر کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی جائے۔ ای ڈی نے سپریم کورٹ کو کیجریوال کے رویےکے بارے میں یاد دلایا اور کہا کہ یہ اروند کیجریوال ہی تھے، جنہوں نے انتخابی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے ای ڈی کے سمن کو نظر انداز کیا تھا۔ دہلی کے سی ایم کیجریوال کو 21 مارچ کو شراب پالیسی گھوٹالہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تب سے وہ حراست میں ہیں۔ دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے منگل کو ان کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع کر دی تھی۔
بھاررت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…