سیاست

Gautam Adani speaking at Vibrant Gujarat Global Summit 2024: گجرات وائبرینٹ سمٹ میں گوتم اڈانی نے کہا کہ گجرات میں ہم 5 سالوں میں 2 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے

Gautam Adani speaking at Vibrant Gujarat Global Summit 2024: گجرات وائبرینٹ سمٹ میں اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا کہ ہم 5 سالوں میں گجرات میں 2 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔جو ایک ترقی یافتہ گجرات بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ کچھ  میں دنیا کا سب سے بڑا گرین پارک بنائیں گے اور گجرات میں 1 لاکھ سے زیادہ نوکریاں بھی فراہم کریں گے۔

گوتم اڈانی نے اس پروگرام میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نہ صرف ہندوستان کے مستقبل کے بارے میں سوچتے ہیں ۔بلکہ اس کو ایک نئی پہچان  بھی دیتے ہیں۔ آپ (نریندرمودی) کی قیادت میں ہندوستان 2047 تک ایک مکمل ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ آپ نے کامیابی کے ساتھ ہندوستان کو عالمی نقشے پر ایک بڑی طاقت کے طور پر قائم کیا ہے اور اسے خود کفیل بنا رہے ہیں۔

“2014 سے ہندوستان کی جی ڈی پی میں 185 فیصد اضافہ ہوا”

گوتم اڈانی نے کہا کہ پچھلی دہائی کے اعداد و شمار حیران کن ہیں، 2014 سے ہندوستان کی جی ڈی پی میں 185فیصداور فی کس آمدنی میں غیر معمولی 165فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ ایک منفرد کامیابی ہے۔خاص طور پر اس دہائی کے جغرافیائی سیاسی تنازعات اور وبائی چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج وائبرینٹ گجرات سمٹ کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس سمٹ کو گجرات کو کاروبار کے لیے ایک اہم مقام بنانے میں بہت بڑی        حصے داری مانا جارہا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Voter List SIR 2026: دہلی میں ووٹر لسٹ کی اصلاح کا کام تیز، 20 لاکھ ووٹروں کے مسائل حل، خصوصی کیمپوں کا اعلان

ایس آئی آر 2026 کے تحت ووٹر لسٹوں کی اصلاح کا کام تیز، دہلی میں…

8 minutes ago

Kumar Kushagra Replacement BCCI Update: رشبھ پنت کو بڑا جھٹکا، نیوزی لینڈ دورے کے ابتدائی 2 میچوں سے باہر، کمار کشاگرا کی ٹیم میں انٹری

بائیں جانب کھنچاؤ کی وجہ سے پنت نہیں کھیل سکیں گے ابتدائی مقابلے، بی سی…

25 minutes ago

HM Amit Shah Announces First BIMSTEC: امت شاہ کا اعلان، نئی دہلی میں 13 اکتوبر کو ہوگی بیمسٹیک وزرائے داخلہ کی پہلی میٹنگ

علاقائی سلامتی، دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے…

1 hour ago

Ramdas Athawale Criticised Rahul Gandhi: راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد کی تحریک صرف لوگوں کو پریشان کرنے کے لیے ہے: رام داس اٹھاولے

مرکزی وزیر مملکت کا الزام، بار بار مارچ اور ریلیوں سے عام لوگوں کو مشکلات…

2 hours ago