اس سال مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس کے پیش نظر مہا یوتی اور مہا وکاس اگھاڑی اتحاد کے لیڈروں کے درمیان حملوں اور جوابی حملوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔ ناگپور میں شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی پر بڑا حملہ کیا۔ اپنے بیان میں ادھو ٹھاکرے نے آر ایس اے ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سے بھی بی جے پی کے ہندوتوا کے حوالے سے سوالات پوچھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی مہاراشٹر کی لوٹ کے خلاف ہے۔
ادھو نے کہا- انہیں کون کرسکتا ہے ختم ؟
ادھو ٹھاکرے نے کہا، “موہن بھاگوت جی کیا آپ بی جے پی کے ہندوتوا سے اتفاق کرتے ہیں؟ اس بی جے پی میں غنڈے آرہے ہیں، کرپٹ لوگ آرہے ہیں۔ کیا آپ اس سے اتفاق کرتے ہیں؟ امت شاہ مجھے ختم کرنے آرہے ہیں۔ اور شرد پوار کیا آپ ہمیں ختم ہونے دیں گے؟” مجھے صرف میرے لوگ ہی ختم کر سکتے ہیں ، امت شاہ نہیں ،میرے لوگ انہیں گھر بیٹھا دیں گے، ہماری حکومت آنے کے بعد مہاراشٹر میں چل رہی لوٹ کو روک دیں گے، جب میں سی ایم تھا، کیا آپ نے کوئی خبر سنی ہے کہ یہاں سے گجرات میں کوئی منصوبہ لیا گیا ہے؟پچھلے ڈھائی سال میں جب سے یہ منڈھے (شندڈے) وہاں گئے ہیں ،سب کچھ گجرات لے جایا جا رہا ہے ، ہم صرف ا قتدار کے نہیں لڑرہے ہیں بلکہ ہماری لڑائی مہاراشٹر کی لوٹ مار کے خلاف ہے۔
بند کمرے میں امت شاہ کی ملاقات کا انکشاف
انہوں نے کہا، “حال ہی میں اپنے ناگپور کے دورے کے دوران، امت شاہ نے بی جے پی کے رہنماؤں کے ساتھ بند کمرے میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں میں تقسیم پیدا کریں اور مجھے اور شرد پوار کو سیاسی طور پر روکیں۔ یہ لوگوں کے سامنے بولو ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ امت شاہ ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار کو سیاسی طور پر کیوں ختم کرنا چاہتے ہیں، تاکہ بی جے پی مہاراشٹر کو لوٹ سکے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی نے 2014 کے اسمبلی انتخابات سے قبل غیر منقسم شیوسینا کے ساتھ اپنا تین دہائی پرانا اتحاد توڑ دیا ہے۔ لیکن شیوسینا 63 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔
بھارت ایکسپریس
گولڈن گلوب وِنر نے اپنے کیریئر کی شروعات ایک موسیقار کے طور پر کی تھی۔…
ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ پورے ملک کو پتہ چلنا چاہئے کہ بی…
انتخابات کے اعلان سے پہلے تیجسوی یادو نے بہار میں ’’مائی بہین مان یوجنا‘‘ کا…
نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد سے ٹرمپ بارہا امریکہ اور…
بی ایم سی کے محکمہ صحت نے کہا کہ انہیں اس معاملے کی کوئی رپورٹ…
ایس سومناتھ نے جنوری 2022 میں اسرو کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا اور ان…