قومی

Tension over Sheeshmahal in Delhi: دہلی کے شیش محل پر چیلنج، میڈیا کے ساتھ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے عام آدمی پارٹی لیڈر، پولیس نے روکا تو بیٹھ گئے دھرنے پر

نئی دہلی: دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ کو لے کر سیاست جاری ہے۔ بی جے پی اسے شیش محل کہہ کر طنز کر رہی ہے۔ جس کے بعد AAP نے میڈیا کے ساتھ بی جے پی کو چیلنج کیا تھا کہ وہ آکر اس شیش محل کو دیکھیں۔ اب عام آدمی پارٹی کے لیڈر سوربھ بھردواج اور سنجے سنگھ سی ایم کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ رہائش کا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔ وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور بیریکیڈنگ کر دی گئی ہے۔ؤ

عام آدمی پارٹی لیڈر میڈیا کو اندر لے جانے پر بضد ہیں۔ وہ میڈیا کو وزیراعلیٰ ہاؤس دکھانا چاہتے ہیں۔ پولیس نے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر بیریکیڈنگ کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ عام آدمی پارٹی لیڈروں نے پوچھا کہ کس قاعدے کے تحت انہیں اندر جانے سے روکا گیا ہے۔

دہلی کے وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا تھا کہ وعدے کے مطابق، وہ آج وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ جا کر دیکھیں گے کہ جو الزامات لگائے جا رہے ہیں وہ سچ ہیں یا جھوٹ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم کی رہائش گاہ بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں گھر کورونا کے دور میں اور عوام کے پیسے سے بنائے گئے۔ اس دوران ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ پورے ملک کو پتہ چلنا چاہئے کہ بی جے پی کی کہی باتیں جھوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اہم ہونے والا ہے۔ جھوٹ کا پتہ چل جائے گا۔

وہیں، عآپ کے چیلنج پر بی جے پی لیڈر پرویش شرما نے کہا کہ ان کے لیڈر ڈرامہ کر رہے ہیں۔ جب ملک میں لاک ڈاؤن تھا، تب کیجریوال شیش محل بنوا رہے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026، وزیر اعظم نریندر مودی نے روشیبینا دیوی، ستنم سنگھ اور سلمان خان کو دی مبارکباد

ووشو میں روشیبینا دیوی نے سلور جبکہ روئنگ کے مینز ڈبل اسکلز مقابلے میں ستنم…

32 minutes ago

Adani Group Plans: دو ہزار بستروں والے غیر منافع بخش اسپتال کے سنگِ بنیاد پر گوتم اڈانی کا بڑا اعلان، ’یہ بنگال کے طبی مستقبل کو بہتر بنائے گا‘

’اڈانی آروگیہ مندر‘ میں جدید میڈیکل کالج، جدید تحقیق اور طبی نگہداشت کی سہولیات ہوں…

49 minutes ago

PHDCCI Seminar: نئے لیبر کوڈز سے آسان ہوگی تعمیل، روزگار اور سماجی تحفظ کے مواقع بڑھیں گے: لیبر سکریٹری

پی ایچ ڈی سی سی آئی کے سیمینار میں لیبر کوڈز کے عملی نفاذ، اجرت،…

52 minutes ago

Gyanesh kumar Arresting Issue: کیا سی ای سی گیانیش کمار گرفتار ہو سکتے ہیں؟ گرفتاری کے مطالبے کے درمیان جانیے کیا کہتا ہے قانون

اپوزیشن کی جانب سے گرفتاری کا مطالبہ، 2023 کے قانون کی دفعہ 16 میں انتخابی…

1 hour ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20، منوج تیواری کی بیٹی ریتی نے قاضی توقیر کو دی گالی، کیمرے کے سامنے گلوکار نے والد سے کی شکایت

’ڈِس بیٹل‘ کے دوران ریتی تیواری اور قاضی توقیر کے درمیان شدید جھڑپ، ریتی کی…

2 hours ago