سیاست

Bypoll Results For Seven Assembly Seats Today: ،کس کی ہوگی جیت اور کس کی ہوگی ہار؟6ریاستوں کی 7 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آج، ان سیٹوں پر سخت مقابلہ

Bypoll Results For Seven Assembly Seats Today: 6 ریاستوں کی 7 اسمبلی سیٹوں پر منگل کو ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوگی۔ اس انتخابات کے نتائج کو سال کے آخر میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کے خلاف اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ ہندوستان کے امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ منگل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں زیادہ تر نشستوں پر کافی زیادہ ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے ۔

تریپورہ کے سیاہیجالا ضلع میں دھن پور میں 89.20 فیصد اور باکسا نگر حلقہ میں 83.92 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ مغربی بنگال کے دھوپگوڑی اور کیرالہ کے پوتھوپلی میں، ‘انڈیا’ کے آئینی جماعتیں  (constituent parties)ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں۔ دھوپگوری میں تقریباً 76 فیصد اور پوتھوپلی میں تقریباً 73 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

یوپی کے گھوسی حلقے کے ضمنی انتخاب میں ‘انڈیا’ نے متحدہ محاذ بنالیا۔ یہاں اور جھارکھنڈ کے ڈمری میں صرف 50.30 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔جہاں کل 2.98 لاکھ ووٹروں میں سے 64.84 فیصد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اتراکھنڈ کے باگیشور میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان مقابلہ ہوا جہاں 55.44 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

گھوسی اسمبلی میں بی جے پی اور ایس پی کے درمیان سیدھی لڑائی

گھوسی سیٹ 2022 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ایس پی کے ٹکٹ پر جیتنے والے او بی سی (دیگر پسماندہ طبقات) کے لیڈردارا سنگھ چوہان کی وجہ سے خالی ہوئی ہے، جو حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے اور پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے دارا سنگھ چوہان کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ایس پی نے سدھاکر سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ گھوسی اسمبلی حلقہ کا ضمنی انتخاب اپوزیشن جماعتوں کے گروپ ‘انڈیا’ کی تشکیل کے بعد ریاست میں ہونے والا پہلا انتخاب ہے۔اس لیے اسے اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی ریہرسل کے طور پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔  بی ایس پی نے اس الیکشن میں کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔ کل 10 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Virat Kohli: ویسٹ انڈیز سیریز میں بدلے گا وراٹ کوہلی کا بیٹنگ آرڈر؟ ٹیم مینجمنٹ کر سکتی ہے نیا تجربہ

وراٹ  کوہلی کو نمبر 3 سے ہٹانا اگرچہ ایک بڑا فیصلہ ہوگا۔ وراٹ کوہلی نے…

1 hour ago

Acharya Pramod Krishnam: مجھے اس طرح کی کالز پہلے بھی آ چکی ہیں، جان سے مارنے کی دھمکی پر آچاریہ پرمود کرشنم کا بیان

آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ شری کلکی دھام کی تعمیر کے لیے انہوں نے…

2 hours ago

Banks to remain open on Sunday: تین دن کی  بینک ہڑتال سے پہلے ضروری کام نمٹا لیں یوزر، 28 ستمبر سے کئی خدمات متاثر ہونے کا امکان

یوزڑ کو ہونے والی پریشانی کم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے سرکاری شعبے کے…

2 hours ago

Kedarnath Dham: کیدارناتھ میں صرف 5 ماہ میں 50 ٹن سے زیادہ کچرا جمع، پچھلے پورے سیزن سے ڈھائی گنا زیادہ

اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے صرف 5 ماہ میں پیدا ہونے والا کچرا…

3 hours ago

Union Home Minister Amit Shah: بنگال جینتی پر امت شاہ نے ایشور چندر ودیا ساگر کو پیش کی خراج تحسین

امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

5 hours ago