سیاست

Kolkata Doctor Rape-Murder Case: آر جی کار اسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے والے کون تھے؟ تحقیقات میں ہوا اہم انکشاف

کولکتہ پولیس نے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کے سلسلے میں کم از کم 25 ‘شرپسندوں’ کو گرفتار کیا ہے۔ ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف مظاہرے کے دوران ہجوم شور مچاتے ہوئے اسپتال میں داخل ہو گئی  تھی ۔ اس دوران ہجوم نے احتجاجی مقام، گاڑیوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

ہجوم نے اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، نرسنگ یونٹ اور میڈیسن اسٹور میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس کے علاوہ اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کو بھی نقصان پہنچا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الزام لگایا تھا کہ اس توڑ پھوڑ کے پیچھے اپوزیشن جماعتوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے بائیں بازو اور بی جے پی پر اس تخریب کاری کا الزام لگایا تھا۔

پولیس نے ان لوگوں کو گرفتار کر لیا

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان میں ترنمول کانگریس کے کارکنان، کچھ خواتین اور ڈلیوری عملہ شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سومک داس بھی شامل ہے، جو ایک جم ٹرینر اور ٹی ایم سی کا کارکن ہے۔ ان کے اہل خانہ نے کہا کہ سومک داس جذبات سے مغلوب تھے۔ ایک اور ملزم دیباشیش منڈل مقامی گروسری اسٹور میں ڈیلیوری پرسن کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا احتجاج میں شامل ہونے گیا تھا، لیکن وہ واپس نہیں آیا۔

19 سالہ طالبہ تلسی ہلدر پر بھی توڑ پھوڑ کا الزام ہے۔ پولیس کی طرف سے شیئر کی گئی اس کی ایک تصویر میں، وہ اسپتال کی ایمرجنسی بلڈنگ کے اندر ہاتھ میں بانس پکڑے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ اس کی والدہ نے کہا کہ اس کے گھر والے احتجاج میں شامل ہونے گئے تھے لیکن ان کی بیٹی اس میں پھنس گئی۔

کولکتہ پولیس نے یہ بڑا فیصلہ لیا

آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں عصمت دری اور قتل کے واقعے کے بعد کولکتہ پولیس نے بڑا حکم دیا ہے۔ اس حکم کے بعد 18/08/24 سے 7 دنوں کے لیے آر جی انڈین سول ڈیفنس کوڈ 2023 کے تحت دفعہ 163 اسپتال کے ارد گرد نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس دوران وہاں کسی بھی جلسے، دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں ہوگی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

President’s Police Colour: وزیرداخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ پولیس کو باوقار ’صدرجمہوریہ پولیس کلر‘ اعزاز سے نوازا

امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…

14 minutes ago

Sharad Pawar-Praful Patel Meeting: شرد پوار-پرفل پٹیل کی ملاقات سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، کیا دونوں این سی پی پھر آئیں گی ایک ساتھ؟

اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…

15 minutes ago

Setback for Sonia Gandhi: سونیا گاندھی کی مشکلات میں اضافہ، ووٹر لسٹ معاملے میں مجسٹریٹ کا حکم منسوخ، نظرثانی کے لیے عرضی منظور

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے شکایت کنندہ کو اضافی دستاویزات داخل کرنے کی اجازت…

1 hour ago

State Child Bravery Award: وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیراعلیٰ دھامی نے اتراکھنڈ کے 6 بچوں کو ریاستی بہادری ایوارڈ سے نوازا

یہ ایوارڈ محکمہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اطفال کی ترقی کی جانب سے مالی…

2 hours ago