مغربی بنگال حکومت میں کابینی وزیر اور آسنسول سے سابق ایم پی بابل سپریو نے پون سنگھ کو آسنسول سیٹ سے ٹکٹ ملنے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے ، بابل سپریو نے لکھا ، ‘پون سنگھ کو آسنسول مبارک ہو۔بابل سپریو نے ایکس پر شیئر کی گئی اس پوسٹ میں پون سنگھ کی فلموں اور البمز کے کچھ پوسٹر شیئر کیے ہیں۔ انہوں نے مغربی بنگال بی جے پی کے ایکس ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ پوسٹ کیا ہے۔
خواتین سے متعلق پوسٹرز پراٹھائے سوالات
پوسٹ میں شیئر کیے گئے پوسٹرز کے حوالے سے انھوں نے لکھا ہے، ‘میں نے ذاتی طور پر اس کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی کروں گا- لیکن میرے اس ان فلموں کے پوسٹرز سے سیلا ب آگیا ہے۔ فنکار پون جی کے خلاف کچھ بھی نہیں ہے، لیکن اگر یہ پوسٹر سچ ہیں تو اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بنگال اور خاص طور پر بنگال کی خواتین کے لیے کیسی عزت رکھتے ہیں۔ یقیناً عزت مآب پی ایم صاحب بھی پولو گراؤنڈ میں ان کی مہم چلانے آئیں گے۔
بابل سپریو یہاں سے دو بار ایم پی رہ چکے ہیں
بابل سپریو دو بار آسنسول پارلیمانی سیٹ سے ایم پی رہ چکے ہیں۔ بی جے پی کے ٹکٹ پرانہوں نے پہلی بار 2014 میں الیکشن جیتا تھا، جب کہ وہ 2019 میں دوسری بار جیت گئے تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ےدرمیان میں انہوں نے ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد ضمنی انتخاب میں ٹی ایم سی کے شتروگھن سنہا نے یہاں سے کامیابی حاصل کی۔
شتروگھن سنہا نے بھی دیا جواب
پون سنگھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی سے ٹکٹ ملنے کے بعد موجودہ ایم پی اور ٹی ایم سی لیڈر شتروگھن سنہا نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ یہ ان کی پارٹی (بی جے پی) کا اندرونی معاملہ ہے۔ صرف وہی لوگ اس معاملے پر مزید روشنی ڈال سکیں گے۔ میرے دل میں سب کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں ہیں۔ یہاں آسنسول میں بہت سے لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ جس طرح انہوں نے (بی جے پی) ناموں کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے جن جن ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں بہت سے نام ایسے ہیں جس سے لگتا ہے کہ بی جے پی صرف اپنے مفادہی میں نہیں بلکہ وہ شاید اپوزیشن کے ساتھ ساتھ ٹی ایم سی کے اپنے مفادکے بارے میں سوچ رہی ہے۔ میں ا نہیں اس سوچ کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…