سیاست

Madhavi Latha Targets Asaduddin Owaisi:’مدرسوں میں بچوں کو کھانا نہیں، مسلمان بچے ان پڑھ ہیں’، حیدرآباد سے ٹکٹ ملنے پر بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے اویسی پر کیا طنز

Madhavi Latha Targets Asaduddin Owaisi: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ حیدرآباد، تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی مادھوی لتا بھی ان امیدواروں میں شامل ہیں جنہیں لوک سبھا انتخابات کا ٹکٹ ملا ہے۔ اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کو نشانہ بنایا۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے کہا، ”میں گزشتہ 8 سالوں سے دیکھ رہی ہوں۔ وہاں صفائی اور تعلیم نہیں ہے۔ مدارس میں بچوں کو کھانا نہیں مل رہا۔ مندروں اور ہندوؤں کے گھروں پر ناجائز قبضہ کیا جا رہا ہے۔ مسلمان بچے ان پڑھ ہیں۔ چائلڈ لیبر ہے۔ ان کی نہ کوئی تعلیم ہے نہ مستقبل۔ ان کا ایک ہی کام ہے، فساد اور جو لوگ ایسا کررہے ہیں وہ اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پرانا شہر حیدرآباد کے مرکز میں ہے لیکن وہاں غربت ہے۔

حیدرآباد لوک سبھا سیٹ پر بحث کیوں؟

بی جے پی نے مادھوی لتا کو تلنگانہ کی مشہور حیدرآباد سیٹ سے اسد الدین اویسی کے خلاف میدان میں اتارا ہے۔ فی الحال اس سیٹ سے اسد الدین اویسی ایم پی ہیں اور 1984 سے اس سیٹ پر اویسی خاندان کا قبضہ ہے۔ یہ علاقہ اویسی خاندان کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ اسد الدین کے والد سلطان صلاح الدین اویسی پہلی بار 1984 میں اس سیٹ سے ایم پی بنے اور 2004 تک ایم پی رہے۔ اس کے بعد سے اسد الدین اویسی یہاں سے ایم پی ہیں۔

مادھوی لتا کون ہیں؟

بی جے پی امیدوار مادھوی لتا پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور ورینچی اسپتال کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ اس کے ساتھ  ہی وہ بھرت ناٹیم کی ڈانسر بھی ہیں۔ وہ ہندوتوا کے معاملے پر آواز اٹھاتی رہتی ہیں اور ہندوازم کے حوالے سے اپنی تقریروں کے ذریعے اس طرح کے مدے اٹھاتی رہتی ہیں۔ اس سے پہلے بی جے پی نے اس سیٹ پر بھاگوت راؤ کو میدان میں اتارا تھا ۔لیکن یہ پہلا موقع ہے جب بی جے پی نے حیدرآباد سے کسی خاتون امیدوار کو ٹکٹ دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

10 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

11 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

12 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

12 hours ago