لوک سبھا انتخابات کے مدنظر اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنی مہم تیز کردی ہے اور اس مہم میں سب سے پہلے اتحاد کا مظاہرہ اور اس اتحاد کی طاقت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ شکتی پردرشن یعنی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے بہار کے سابق ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو کی قیادت میں پٹنہ کے گاندھی میدان میں اپوزیشن کے بیشتر لیڈران جمع ہورہے ہیں ۔پٹنہ کے گاندھی کے گاندھی میدان میں جن وشواش مہاریلی کے بینر تلے انڈیا اتحاد کے سربراہان جمع ہورہےہیں ۔ یوپی سے سماجوادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادو پٹنہ پہنچ چکے ہیں ۔ کانگریس خیمے سے ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی پٹنہ پہنچ رہے ہیں ۔ لیفٹ پارٹی سے سیتارام یچوری،ڈی راجا سمیت کئی دیگر رہنما بھی اس ریلی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔البتہ ممتابنرجی کے حوالے سے ابھی تک مصدقہ اطلاع نہیں مل پائی ہے کہ وہ اس ریلی میں شامل ہوں گی یا نہیں ۔ قریب ایک بجے پٹنہ کے گاندھی میدان میں یہ ریلی شروع ہوگی۔جہاں دو لاکھ لوگوں کے جمع ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…