سیاست

Veteran actress and ex-MP Jaya Prada jailed for 6 months: اداکارہ اور سابق ایم پی جیا پردا کو اس معاملے میں 6 ماہ کی جیل کی سزا ،آخرکیا ہے پورا معاملہ

Veteran actress and ex-MP Jaya Prada jailed for 6 months: بالی ووڈ اداکارہ اور سابق رکن پارلیمنٹ جیا پردا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ چنئی کی ایک عدالت نے انہیں 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ ان پر 5,000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جس میں ان کی ملکیت ایک فلم تھیٹر کے ملازمین کی طرف سے رائی پیٹا، چنئی میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔ سنیما ہال کو چنئی کے رام کمار اور راجہ بابو چلا رہے ہیں۔

آخر کیا ہے کیس  

حالانکہ جیا پردا نے عدالت سے کیس کو خارج کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملازمین کو پوری رقم ادا کریں گی۔ لیکن لیبرآخر  گورنمنٹ انشورنس کارپوریشن کے وکیل نے جیا کی اپیل پر اعتراض کیا۔

اسی کیس میں جیا پردا اور ان کے دو کاروباری شراکت داروں کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے اور سبھی کو پانچ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔ تاہم فی الحال جیا پردا کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی تازہ معلومات  نہیں  ملی ہیں ۔

اداکارہ سے سیاستداں بنی جیا پردا رام پور سے دو بار ایم پی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے ہندی سنیما میں 300 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔


جیا کا فلمی سفر
جیا پردا کا اصل نام للیتا رانی ہے۔ان کی پیدائش آندھرا پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں راجامندري میں 3 اپریل 1962 کو ایک متوسط خاندان میں ہوئی تھی۔ ان کے والد کرشنا تیلگو فلموں کے ڈسٹری بیوٹر تھے۔ بچپن سے ہی جیا پردہ کا رجحان رقص کی جانب تھا ان کی ماں نيلاوني نے رقص کے طرف ان کے بڑھتے رجحان کو دیکھتے ہوئے رقص سیکھنے کے لیے داخلہ کرا دیا۔

جیا پردا 70 کی دہائی کے آخر سے 80 کی دہائی کے اوائل اور 90 کی دہائی کے اوائل تک ہندی اور تیلگو فلم انڈسٹری کی سب سے مقبول اور بااثر اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ کم عمری میں جنوبی فلموں میں مقبولیت حاصل کرنے کے بعد جیا 1979 میں سرگم سے بالی ووڈ میں آئیں اور مشہور ہوئیں۔ انہوں نے کامچور (1982)، تحفہ (1984)، شرابی (1984)، مقصود (1984)، سنجوگ (1985)، آخری راستہ (1986)، ایلان جنگ (1989)، آج کا ارجن (1990) جیسی فلموں میں اداکاری کی۔ ) کام ہو گیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

32 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago