سیاست

Rajnath Singh: لندن میں راہل گاندھی کے بیان  پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، راج ناتھ سنگھ نے کہا ’’راہل معافی مانگے…‘‘

Rajnath Singh:  لندن میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان پر پارلیمنٹ میں کافی ہنگامہ ہوا اور اس دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں کہا کہ اسی ایوان کے رکن راہل گاندھی نے لندن میں ہندوستان کی توہین کی۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ان کے بیانات کی اس ایوان کے تمام اراکین کی طرف سے مذمت کی جائے اور انہیں ایوان کے سامنے معافی مانگنے کو کہا جائے۔ اس کے ساتھ ہی راجیہ سبھا میں قائد ایوان پیوش گوئل نے بھی راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

گری راج سنگھ نے کیا کہا؟

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بھی راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ‘لندن میں راہل گاندھی نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ لوک سبھا کی توہین ہے۔ اس بیان پر ایوان کے اسپیکر کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ ہماری جمہوریت کی توہین کرنے پر ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔

ہنگامہ آرائی کے باعث کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی

ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ اب دونوں ایوانوں میں دو بجے دوبارہ کارروائی شروع ہوگی۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

National Press Day: آزادیٔ اظہار کے ساتھ ذمہ داری بھی ضروری، صحافی تکنیکی تبدیلیوں کو اپنائیں: اشونی ویشنو

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نے جمہوریت کو مضبوط بنانے میں میڈیا کے…

2 hours ago

Adani Green Energy On Tarali Project: تارالی پمپ اسٹوریج پروجیکٹ پر اڈانی گرین انرجی نے واضح کی صورت حال، بتایا کب ملی کون سی منظوری

اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ تارالی پمپ اسٹوریج پروجیکٹ میں نہ تو…

3 hours ago

8th Pay Commission: کیا ریٹائرڈ ملازمین کو بھی ملے گا بقایا جات کا فائدہ؟ پنشنروں نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کیا مطالبہ

آٹھویں پے کمیشن کے تحت یکم جنوری 2026 سے پہلے ریٹائر ہونے والے پنشنروں اور…

3 hours ago