سیاست

Umesh Pal Murder Case: امیش پال قتل کیس :ایس ٹی ایف کا بڑا ایکشن، اسد اور غلام کو پناہ دینے والا پولیس کی گرفت میں

Umesh Pal Murder Case: پریاگ راج میں ہوئے امیش پال قتل معاملے میں یوپی ایس ٹی ایف کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ یوپی ایس ٹی ایف نے امیش پال قتل معاملے میں شوٹر کو نیپال میں پناہ دینے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ ذرائق کے مطابق اسی نے عتیق احمد کے بیٹے اور شوٹر محمد غلام  کویوپی سے نیپال بھاگنے میں  مدد کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایس ٹی ایف نے تاجر قیوم انصاری کو حراست میں لیا ہے۔ قیوم انصاری سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق نیپال میں پہنچے اسد اورمحمد غلام کو قیوم نے گاڑی اور ٹھہرنے کا انتظام کروایا تھا۔

ذرائع کے مطابق یوپی ایس ٹی ایف نے نیپال کے کپل وستو ضلع کے چندروٹا سے قیوم انصاری کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لائی ہے۔ یوپی ایس ٹی ایف نے قیوم انصاری کو چندروٹا میں ان کے ہی پٹرول پمپ انصاری ڈیزل سے گرفتار کیا۔ قیوم انصاری کو ککڑوا سرحدی ناکے سے سفید رنگ کی بولیرو جیپ میں بھارت لایا گیا۔ ایس ٹی ایف نے قیوم کو پکڑنے کے لیے مہم چلائی
ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اسد اور محمد غلام قیوم کے پاس  ایک دن رہنے کے بعد دوسری جگہ چلے گئے تھے۔ قیوم انصاری کا یوپی کے  کسی لیڈر سے قریبی تعلقات ہونے کا پتہ چلا ہے، اس کا انڈرولڈ کنیکشن بھی رہا ہے، کئی معاملوں میں ایس ٹی ایف اس سے پہلے بھی پوچھ گچھ کرچکی ہے ۔

کیا ہے امیش پال قتل کیس؟

امیش پال پریاگ راج میں بی ایس پی ایم ایل اے راجو پال کے قتل کا عینی شاہد تھا۔ امیش پال کو 24 فروری 2023 کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا تھا۔ اس قتل عام میں امیش پال کے ساتھ سرجھا کے دو کارکن بھی مارے گئے تھے۔ یہ واقعہ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گیا۔

امیش یادو قتل کیس میں امیش کی بیوی جیا نے سابق ایم پی عتیق احمد، ان کے دو بیٹوں، بیوی، بھائی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ تاہم اس قتل عام کے ماسٹر مائنڈ عتیق احمد کے بیٹے کو قصوروار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Supreme Court: کیا حکومت آپ کی نجی جائیداد عوامی فلاح کے لیے لے سکتی ہے؟ جانئے سپریم کورٹ نے کیا کہا؟

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

48 seconds ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

2 hours ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

3 hours ago