سیاست

Sandeshkhali Case:’ٹی ایم سی کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا چاہیے’، سویندو ادھیکاری نے سندیش کھالی میں ہتھیار ملنے کے بعد کہا

26 اپریل 2024 کو سی بی آئی نے مغربی بنگال کے سندیش کھالی میں کئی مقامات پر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ اس کے بعد ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان لفظوں کی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ حکمراں جماعت ٹی ایم سی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی جاری لوک سبھا انتخابات کے دوران ریاست کو بدنام کرنے کی سازش رچ رہی ہے۔

دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی نے ٹی ایم سی کے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے ترنمول کانگریس پر دہشت گردوں کو بچانے اور ملک دشمن عناصر کے ساتھ خفیہ معاہدے کرنے کا الزام لگایا۔ آپ کو بتا دیں کہ شاہجہاں شیخ کیس میں سی بی آئی نے جمعہ کو سندش کھالی کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ اس دوران اسے اسلحہ اور گولہ بارود ملا۔

ممتا بنرجی کو گرفتار کیا جانا چاہیے- سویندو

مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری نے کہا، “سندیش کھالی میں ملنے والے تمام ہتھیار غیر ملکی ہیں۔ آر ڈی ایکس جیسے دھماکہ خیز مواد کا استعمال خوفناک ملک دشمن سرگرمیوں میں کیا جا رہا ہے۔ یہ تمام ہتھیار بین الاقوامی دہشت گرد استعمال کرتے ہیں۔ میں ترنمول کانگریس کو دہشت گرد تنظیم کا اعلان کرنے اور ممتا بنرجی کو گرفتار کرنے کی مانگ کرتا ہوں۔

یہ الیکشن کے دوران ہمیں بدنام کرنے کی بی جے پی کی چال ہے

ترنمول کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری کنال گھوش نے کہا، ’’ہمیں نہیں معلوم کہ کچھ برآمد ہوا ہے یا نہیں۔ ہمیں شک ہے کہ سی بی آئی کیا کہہ رہی ہے۔ اس معاملے کی مناسب تحقیقات ہونی چاہیے۔ بی جے پی ہمیں بدنام کرنے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔ یہ بی جے پی کی طرف سے انتخابات کے دوران ہمیں بدنام کرنے کی چال ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رامیشورم کیفے سے زیادہ طاقتور بم، کولکتہ سمیت 4 ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

‘ممتا بتائیں کہ ریاست میں غیر قانونی ہتھیاروں کا اتنا بڑا ذخیرہ کیوں ہے’

دوسری جانب بی جے پی آئی ٹی سلا کے سربراہ امتو مالویہ نے کہا کہ ہتھا روں کا ذخرنہ اور کچھ نہیں بلکہ  دہشت گردی کی کارروائی کے سوا کچھ نہیں ، جس کا مقصد ملک کے خلاف جنگ چھیڑنا ہے۔ انہوں نے ایکس’ پر لکھا، ”ای ڈی اہلکاروں پر حملے کے سلسلے میں چھاپے کے دوران سی بی آئی نے سندیش کھالی میں بھاری مقدار میں  اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ مغربی بنگال کی وزیر داخلہ کے طور پر، ممتا بنرجی کو بتانا چاہے کہ ریاست میں غیر قانونی ہتھااروں کا اتنا بڑا ذخیرہ کیوں ہے ۔۔

‘ ‘Appeasement’نے ریاست میں ملک دشمن عناصر کو کھلی چھوٹ  مل گی ہے’

بی جے پی کے ریاستی ترجمان سمک بھٹاچاریہ نے بھی اس معاملے میں ٹی ایم سی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کی Appeasement کی سیاست کی وجہ سے ملک دشمن عناصر کو ریاست میں کھلی چھٹی مل گئی ہے۔

 

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

15 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

48 minutes ago