آرجے ڈی رکن پارلیمنٹ منوج جھا۔ (فائل فوٹو)
اپوزیشن جماعتیں وقف ترمیمی بل کو لے کر حکومت پر مسلسل حملے کر رہی ہیں۔ یہ بل بدھ 2 اپریل کو لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا، لیکن اپوزیشن اسے غیر آئینی اور مسلم کمیونٹی کے خلاف ایک منصوبہ بند حملہ تصور کر رہی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ایم پی منوج جھا نے اسے “ڈوگ ویسل پولیٹکس ” کی مثال قرار دیا۔
’’مسلم کمیونٹی پر منصوبہ بند حملہ‘‘
منوج جھا نے کہا، “پوری اپوزیشن اس کے خلاف ہے۔ ہم نے میٹنگیں کی ہیں اور ہم اس کے خلاف کھڑے ہیں، کیونکہ یہ ایک غیر آئینی بل ہے۔ یہ بل دراصل مسلمانوں کے خلاف ایک منصوبہ بند حملہ ہے۔” آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ بل ایسے وقت میں لایا گیا ہے، جب حکومت پہلے ہی مختلف مسائل پر تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ انہوں نے اسے “ڈوگ ویسل پولیٹکس ” سے تشبیہ دی، جس کا مقصد مسلم کمیونٹی کو معاشرے سے باہر ہونے کا احساس دلانا ہے۔
انہوں نے کہا، “ہم نے کسانوں کی تحریک کے دوران کہا تھا کہ آپ کے پاس اکثریت ہے، لیکن کسی چیز کو زبردستی لاگو نہ کریں۔ آپ نے ہی کیا اور بالآخر وہ بل واپس لینا پڑا۔ اس بل کا بھی یہی حشر ہوگا۔” منوج جھا نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی اور اپوزیشن اس بل کے خلاف سختی سے کھڑے ہوں گے۔
آر جے ڈی ایم پی نے کہا، “یہ ملک بہت وسیع ہے، پارٹیاں آتی اور جاتی ہیں، حکومتیں بنتی اور ٹوٹتی رہی ہیں، لیکن ملک کا مزاج کبھی نہیں بدلا۔ بدھ کو آپ دیکھیں گے کہ نتیجہ کیا نکلتا ہے اور ہم اس کی “ڈوگ ویسل پولیٹکس ” کو بے نقاب کریں گے۔”
قابل ذکر بات یہ ہےکہ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے منگل کو کہا کہ وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں 2 اپریل بدھ کو وقفہ سوالات کے فوراً بعد پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد آٹھ گھنٹے تک اس پر تفصیلی بحث ہوگی۔
8 گھنٹے بحث ہوگی
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘کچھ اراکین نے بحث کے لیے چھ گھنٹے چاہا تو کوئی چار گھنٹے، اپوزیشن نے 12 گھنٹے کا مطالبہ کیا، اس کے بعد بل پر آٹھ گھنٹے کی بحث کے لیے اتفاق رائے ہو گئی’۔ انہوں نے کہا، “ایوان کے جذبات پر منحصر ہے، اس میں توسیع کا فیصلہ اسپیکر بھی لے سکتے ہیں.”
بدھ کو لوک سبھا میں ایک طوفانی سیشن متوقع ہے، کیونکہ اپوزیشن ارکان متنازعہ بل کی شدید مخالفت کرنے والے ہیں۔ پارلیمانی امور کے وزیر نے کہا کہ منگل کو بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں وقف بل پر ممکنہ ٹکراؤ کے آثار دیکھنےکو ملےگا ۔
بھارت اایکسپریس اردو
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…