سیاست

Delhi Political News: دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے بیچ کوئی اتحاد نہیں ­–دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو

ملک کی راجدھانی دہلی سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔ دہلی کانگریس کے صدر دیویندریادو نے انڈیا ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ اب اتحاد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی 11 سال سے دہلی کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے، جس میں بی جے پی بھی شامل ہے۔

دیویندر یادو نے اس سے قبل بھی اکیلے اسمبلی انتخابات لڑنے کی بات کہی تھی۔

آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی دیویندر یادو نے کہا تھا کہ کانگریس آئندہ اسمبلی انتخابات اکیلے ہی لڑے گی، کیونکہ آپ کے ساتھ اس کا اتحاد صرف لوک سبھا انتخابات کے لیے تھا۔ دہلی کانگریس کے سربراہ نے کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابی نتائج میں ووٹ فیصد میں نمایاں اضافہ کے بعد کارکنوں اور عام لوگوں میں نیا جوش و خروش ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی کیونکہ لوگ اب تبدیلی کی توقع کر رہے ہیں۔

پریت وہار میں کرشنا نگر ضلع کانگریس کمیٹی کے عہدیداروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا تھا کہ بوتھ سطح پر بلاک اور ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگوں نے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کارکنوں کو متحرک اور تازہ دم کردیا ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا تھا، “کانگریس آئندہ انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی کیونکہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد صرف لوک سبھا انتخابات کے لیے ہے۔”

دیویندر یادو نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی گزشتہ 11 سالوں سے دہلی کے عوام سے جھوٹے وعدے کرکے دوہری پالیسی پر کام کررہے ہیں اور دہلی کےعوام سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی بنائی ہوئی ترقی یافتہ دہلی کو کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے ترقی کے معاملے میں 50 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دونوں ہی آئین مخالف ہیں، وہیں کانگریس پارٹی نے ہمیشہ بابا صاحب کے بنائے ہوئے آئین کی حفاظت کو اپنا اخلاقی فرض سمجھا ہے۔

‘بی جے پی نے سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کی’

آپ کو بتاتے چلیں کہ لوک سبھا انتخابات کے لیے دہلی میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے اتحاد کیا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی کی سات میں سے چار سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے اور کانگریس نے تین سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے۔ لیکن 2019 کی طرح اس بار بھی بی جے پی نے تمام سات سیٹیں جیت لیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

4 hours ago