سیاست

Delhi AIIMS: دہلی ایمس اور آر ایم ایل میں آدھے دن کی ہوگی چھٹی ،  رام منوہر لوہیا اسپتال میں او پی ڈی رجسٹریشن کاؤنٹر دوپہر 1:30 بجے کے بعد کھلیں گے

Delhi AIIMS: دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)اور رام منوہر لوہیا اسپتال نے 22 جنوری یعنی رام مندر کے افتتاح کے دن اپنے متعلقہ دفاتر اور اداروں کو آدھے دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن ایمرجنسی خدمات ہر روز کی طرح پیر کو بھی جاری رہیں گی۔ تاکہ ایمرجنسی والے مریضوں اور ان کے تیمارداروںکو مشکلات سے نجات مل سکے۔ رام منوہر لوہیا اسپتال میں او پی ڈی رجسٹریشن کاؤنٹر دوپہر 1:30 بجے کے بعد کھلیں گے۔

 ایودھیا میں پیر کو رام للا پران پرتشٹھا کی تقریب پورے ملک میں تہوار کے طور پر منائی جائے گی
قابل ذکر با ت یہ ہے کہ  ایودھیا میں پیر کو رام للا پران پرتشٹھا کی تقریب پورے ملک میں تہوار کے طور پر منائی جائے گی۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئےحکومت ہند نے 22 جنوری 2024 کو دوپہر 2:30 بجے تک آدھے دن کی چھٹی کا اعلان بھی کیا ہے۔ دہلی کے بڑے طبی اداروں نے کہا ہے کہ ایودھیا میں رام للا پران پرتشٹھا پروگرام کو پورے ہندوستان میں جشن کے طور پر منایا جائے گا۔ دہلی ایمس کے عہدیداروں نے کہا کہ تمام  اپوائنٹیمنٹ کو دوبارہ ترتیب دیا جارہا ہے۔ اہم اور طبی خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ اگر کوئی مریض آئے گا تو ہم اسے علاج کی سہولیات فراہم کریں گے۔ پیر کو شام کی او پی ڈی بھی پہلے کی طرح جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں :شراب اور گوشت کی دکانیں بھی رہیں گی بند… جانئے پران پرتشٹھا کے دن کس ریاست میں دفاتر اور اسکولوں میں رہے گی چھٹی؟

یہ بھی پڑھیں : شمالی ہندوستان میں سردی کی لہر اور دھند سے نہیں ملے گی کوئی مہلت! آئی ایم ڈی نے کہا، اگلے 2 دنوں تک رہے گی شدید سردی

مرکز، زیادہ تر ریاستوں میں آدھے دن کی چھٹی

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 22 جنوری 2024 کو رام مندر کے پران پرتشٹھا پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے جنوبی ہند کی ریاستوں کو چھوڑ کر تقریباً تمام ریاستوں نے آدھے دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے بھی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کچھ ریاستوں نے پورے دن اور کچھ نے آدھے دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

22 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

34 minutes ago