راؤزایونیو کورٹ دہلی شراب پالیسی کیس کے مبینہ ملزمین سمیت بی آرایس لیڈر کے کویتا اور دیگر کے خلاف دائر ضمنی چارج شیٹ پر 8 جولائی کو نوٹس لے گی۔ سی بی آئی نے ایک سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے، کے کویتا سی بی آئی اور ای ڈی دونوں معاملات میں تہاڑ جیل میں بند ہے۔ اس سے قبل ای ڈی نے 10 مئی کو راؤز ایونیو کی عدالت میں ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ ضمنی چارج شیٹ میں ای ڈی نے الزام لگایا ہے کے کویتا ساؤتھ گروپ کی ایک اہم رکن تھی،جس پر قومی دارالحکومت میں شراب کے لائسنس کے ایک بڑے حصے کے بدلے میں عام آدمی پارٹی کو 100 کروڑ روپے کی مبینہ رشوت دینے کا الزام ہے۔
ای ڈی نے پہلے کہا تھا کہ کویتا دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالہ کی اہم سازش کار اور فائدہ اٹھانے والی تھی۔ کے کویتا نے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور اروند کیجریوال کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا۔ جس میں انہو ں نے ساؤتھ گروپ کے دیگر افراد کے ساتھ مل کربچولیوں اور دلالوں کے ذریعے رشوت دی۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ اے اے پی لیڈروں کو دی گئی رشوت کے بدلے میں انہیں پالیسی سازی تک رسائی حاصل ہوئی اور انہیں سازگار حالات کو یقینی بنانے کے لیے دفعات کی پیشکش کی گئی۔ آپ کو بتا دیں کہ کے کویتا کو عدالتی حراست ختم ہونے کے بعد 20 اپریل کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
عدالت نے عدالتی حراست میں 3 جون تک توسیع کر دی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کے کویتا کے وکیل نے عدالتی حراست میں توسیع کی مخالفت کی تھی۔ کےکویتا کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل نے کہا تھا کہ ایک بار چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد اور عدالت نے نوٹس نہیں لیا، عدالت کےکویتا کی عدالتی حراست کی مدت میں توسیع نہیں کر سکتی اور وہ رہا ہونے کی حقدار ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ ای ڈی نے تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کےکویتا کو 15 مارچ کو دہلی شراب پالیسی گھوٹالے میں منی لانڈرنگ اور اس سے متعلق سیکڑوں کروڑ روپے کے لین دین کے معاملے میں حیدرآباد سے گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں اب تک 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ سمیت دیگر کے کویتاشامل ہے۔
بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…