بھارت کے عظیم مجاہدآزادی اور انڈیا ہاؤس کے بانی شری شیام جی کرشن ورما کو ان کی جینتی (یومِ پیدائش) پر ملک بھر میں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔پی ایم نریندر مودی، مرکزی وزراء امت شاہ، راج ناتھ سنگھ، شیوراج سنگھ چوہان اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے انہیں یاد کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔
پی ایم نریندر مودی کا پیغام
پی ایم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر لکھا: تمام ہم وطنوں کی جانب سے بھارت ماتا کے عظیم سپوت شیام جی کرشن ورما کو ان کی جینتی پر عقیدت بھرا سلام۔آزادی کی جدوجہد میں ان کے حوصلے، ایثار اور خدمت کے جذبے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی جرات مندی اور بے خوفی ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں آج بھی ایک زبردست محرک ہے۔”
بی جے پی صدر جے پی نڈا کا خراج
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے لکھا:”بھارت ماتا کے بہادر سپوت، عظیم محب وطن اور انقلابیوں کے لیے تحریک کا ذریعہ شیام جی کرشن ورما کو ان کی جینتی پر سلام پیش کرتا ہوں۔انڈین ہوم رول سوسائٹی، انڈیا ہاؤس اور “دی انڈین سوشیالوجسٹ” جریدے کے قیام سے آزادی کی تحریک کو نئی توانائی ملی۔ یہ شکر گزار قوم ان کے لازوال کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔”
وزیر داخلہ امت شاہ کا بیان
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا: انڈیا ہاؤس کے قیام کے ذریعے شیام جی کرشن ورما نے بیرون ملک مقیم بھارتیوں کو آزادی کی تحریک میں جوڑنے کا کام کیا۔انہوں نے ویر ساورکر، مدن لال ڈھینگرا جیسے انقلابیوں کی بھرپور مدد کی۔ ایسے سچے قوم پرست کو جینتی پر میرا سلام۔”
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے خراج
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا”عظیم مجاہدآزادی اور قوم پرست مفکر شیام جی کرشن ورما کو ان کی جینتی پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ان کا خواب ‘پُوری آزادی’ کا تھا، اور لندن میں انڈیا ہاؤس کی بنیاد نے بے شمار انقلابیوں میں حب الوطنی اور حوصلہ پیدا کیا۔ ان کی زندگی ہمیں خودکفیل بھارت کی سمت مسلسل تحریک دیتی رہے گی۔”
شیوراج سنگھ چوہان کا جذباتی پیغام
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا: ماں بھارتی کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرانے کے لیے اپنی پوری زندگی نچھاور کرنے والے شیام جی کرشن ورما کو لاکھوں سلام۔آپ کی روشن فکر اور انقلابی سوچ ہمیں ہمیشہ قومی خدمت اور سماجی ترقی کے لیے تحریک دیتی رہے گی۔”
شیام جی کرشن ورما نے 1905 میں لندن میں “انڈیا ہاؤس“ کی بنیاد رکھی، جہاں سے کئی انقلابیوں نے آزادی کی لڑائی کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پہنچایا۔ وہ “انڈین ہوم رول سوسائٹی” اور “دی انڈین سوشیالوجسٹ” کے بانی بھی تھے۔ان کی زندگی اور نظریات آج بھی بھارت کی سیاسی، تعلیمی اور سماجی تحریکوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…