سواتی مالی وال کی میڈیکل رپورٹ آ گئی۔ ان کا طبی معائنہ دہلی ایمس کے ٹراما سینٹر میں کیا گیا۔ ایم ایل سی میں اس کی آنکھوں، چہرے اور ٹانگوں پر زخموں کی تصدیق ہوئی ہے۔ سواتی مالی وال کی میڈیکل رپورٹ میں واضح ہے کہ ان کی بائیں ٹانگ میں چوٹ آئی ہے۔ دائیں آنکھ کے نیچے بھی چوٹ کے نشانات پائے گئے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق سواتی مالی وال کے جسم پر چار مقامات پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔ جب وہ میڈیکل رپورٹ کے لیے اسپتال پہنچی تو انہوں نے بتایا کہ ان کے سر پر بھی چوٹ آئی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ سواتی مالی وال نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پرسنل اسسٹنٹ ویبھو کمار پر ان کے ساتھ مارپیٹ کا الزام لگایا ہے۔ ان کے مطابق دہلی کے وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر ان پر حملہ کیا گیا۔ سواتی مالی وال کی طرف سے دہلی پولیس میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں انہوں نے ویبھو کمار نے ا ن کے پیٹ ، سینے اور کمر کے حصے میں چوٹ پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ سے ایک نیا ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں سیکورٹی گارڈس سواتی مالی وال کا ہاتھ پکڑ کر باہر لے جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو 13 مئی کا بتایا جاتا ہے، جس دن عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالی وال نے وزیر اعلیٰ کے معاون ویبھو کمار پر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:واتی مالی وال کی ایک اور ویڈیو آئی سامنے، جانیں کیمرے میں کیا ہواقید ؟ میں پورے ملک کی خواتین کے لیے اکیلی لڑ رہی ہوں
یہ بھی پڑھیں:شدید گرمی کی زد میں شمال مغربی ہندوستان، دہلی کے نجف گڑھ میں 47.4 ڈگری سیلسیس تک پہنچا درجہ حرارت
اس سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے قبول کیا تھا کہ ویبھو کمار نے سواتی مالی وال کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ویبھو کمار نے سواتی مالی وال کے ساتھ بدتمیزی کی ہے اور وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ وہ ویبھو کمار کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ ویبھو کمار نے سواتی مالی وال کے خلاف جوابی ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے۔ ای میل کے ذریعے پولس کو دی گئی اپنی شکایت میں انہوں نے مالی وال پر کئی الزامات لگائے ہیں۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…