سیاست

Swati Maliwal Assault Case: وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پرسواتی مالی وال کے ساتھ مار پیٹ، ایم پی نے لگائے سنگین الزامات

عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن سواتی مالی وال سے جڑا ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 13 مئی کو انہوں نے دہلی پولیس کو فون کر کے خود کے ساتھ  مارپیٹ  ہونے کا دعویٰ کیا ، جس کے بعد دہلی پولیس کی ایک ٹیم سی ایم ہاؤس پہنچی۔

دہلی پولیس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ سے صبح تقریباً 9 بجے ایک فون کال موصول ہوئی۔ جس میں فون کرنے والے نے اپنا تعارف سواتی مالی وال کے طور پر کرایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سی ایم اروند کیجریوال کے پی اے  ویبھو کمار نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر عام آدمی پارٹی کے کارپوریشن کونسلروں کی ایک اہم میٹنگ بلائی گئی تھی۔ یہ شکایت اس سے پہلے بتائی جا رہی ہے۔
پی سی آر کال موصول ہونے کے بعد دہلی پولیس موقع پر پہنچ گئی

پی سی آر کال موصول ہونے کے بعد دہلی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ حالانکہ پولیس کی طرف سے اس معاملے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔لیکن اس معاملے پر اہم اپوزیشن پارٹی بی جے پی پوری طرح سے سرگرم ہوگئی ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کئی پوسٹس شیئر کی ہیں۔

دہلی بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ  افواہیں نہ پھیلائیں تو بہتر ہوگا۔ ساتھ ہی بی جے پی یووا مورچہ کے قومی سکریٹری تاجندر بگا نے لکھا، ‘میں سواتی مالیوال کے ساتھ کھڑا ہوں’۔
بی جے پی لیڈر کپل مشرا کی طرف سے ‘ایکس’ پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے

بی جے پی لیڈر کپل مشرا کی طرف سے ‘ایکس’ پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے۔ اس پوسٹ میں کپل مشرا نے یہ بھی لکھا – سواتی  مالی وال کو آج صبح کیجریوال کے گھر پولیس کیوں بلانی پڑی؟ کیا کیجریوال کے پی اے  ویبھو کمار نے سواتی مالی وال کو مارا پیٹا؟ کیا وزیراعلیٰ کا دفتر کوئی وضاحت دے گا؟ بھگوان نہ کرے راجیہ سبھا کی خاتون رکن اسمبلی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پٹائی کی خبر جھوٹی ہو۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

43 mins ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

2 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

2 hours ago