سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے مبینہ غلط استعمال سے متعلق مرکزی حکومت کے خلاف مغربی بنگال حکومت کی عرضی کو سماعت کے قابل سمجھا۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کی دلیل کو مسترد کرتے ہوئے عرضی پر سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی۔ عرضی میں مغربی بنگال حکومت نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت ریاست کے تحت آنے والے معاملات میں یکطرفہ طور پر سی بی آئی کو بھیج کر مداخلت کرتی ہے۔
بنگال حکومت نے آئین کے آرٹیکل 131 کے تحت مرکز کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ بنگال حکومت نے درخواست میں کہا ہے کہ اس نے 16 نومبر 2018 کو مقدمہ درج کرنے کے لیے سی بی آئی کو دی گئی رضامندی واپس لے لی تھی، اس لیے سی بی آئی کو مغربی
بنگال کے معاملات میں ایف آئی آر درج کرنے کا حق نہیں ہے، پھر بھی وہ مختلف مختلف معاملوں میں کیس درج کر جانچ اور گرفتاری کررہی ہے ۔
سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کی اس دلیل کو بھی مسترد کر دیا ،جس میں کہا گیا تھا کہ ریاستی حکومت کی عرضی میں اہم حقائق کو چھپایا گیا ہے۔ ساتھ ہی مرکز نے عدالت کو بتایا کہ سی بی آئی حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ اس کے علاوہ درخواست میں جس کیس کا ذکرکیا گیا
ہے،وہ بھارت سرکار کی جانب سے درج نہیں کیا گیا۔ نومبر 2018 میں، مغربی بنگال کی ممتا حکومت نے سی بی آئی کو ریاست میں تفتیش کی دی گئی اجازت واپس لے لی تھی، جس کے تحت تحقیقاتی ایجنسی بنگال میں چھاپے نہیں مار سکتی اور نہ ہی مقدمات درج کر سکتی ہے۔
اب عدالت اس معاملے کی مزید سماعت کرے گی کہ سی بی آئی جانچ کے معاملے میں مرکز اور ریاست کا کیا حق ہے؟
بھارت ایکسپریس
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…