سیاست

اعظم خان کی درخواست پر اتر پردیش سرکار کو عدالت عظمیٰ کا نوٹس

نئی دہلی، 8 نومبر (بھارت ایکسپریس):   سپریم کورٹ نے پیر  کو اترپردیش اسمبلی سے سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کو نااہل قرار دینے کے معاملے میں ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا۔

 جسٹس ڈی وائی  چندر چوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی نے اتر پردیش کے سابق وزیر مسٹر خان کی عرضی پر ریاستی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کی اگلی تاریخ 13 نومبر مقرر کی۔

 جسٹس چندر چوڑ کی سربراہی والی بنچ نے خان کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ پی چدمبرم کی دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل، اتر پردیش حکومت، گریما پرساد سے کہا کہ وہ جواب داخل کریں اور الیکشن کمیشن  کے وکیل کو عرضی کی کاپی فراہم کریں۔

 جسٹس چندر چوڑ نے محترمہ پرساد سے کہا، ”نااہل کرنے کی  اتنی جلدی کیا تھی؟  کم از کم انہیں (خان) تھوڑا  سانس تو  لینے دیتے۔

سماعت کے دوران، مسٹر چدمبرم نے بنچ کے سامنے دلیل دی کہ مظفر نگر ضلع کے کھتولی کے ایم ایل اے وکرم سینی کو 11 اکتوبر کو دو سال کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن اس کیس میں ان کی نااہلی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔  دوسری طرف مسٹر خان کا کیس جلد بازی میں چلا گیا۔  الیکشن کمیشن نے رام پور میں 10 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جلد بازی کی۔

 سابق ایم پی مسٹر خان کو 27 اکتوبر 2022 کو 2019 میں نفرت انگیز تقریر کے مقدمے میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور رام پور کی ایک خصوصی عدالت نے انہیں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔  اگلے دن 28 اکتوبر کو اتر پردیش اسمبلی سکریٹریٹ نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔  مسٹر خان اس وقت قانون ساز اسمبلی کے رکن تھے۔

Bharat Express

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

1 hour ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

2 hours ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

2 hours ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

3 hours ago