سیاست

I.N.D.I.A Rally: سنیتا کیجریوال نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ سیاست بری چیز ہے، یہ واقعی ایک بری چیز ہے

شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر اپوزیشن مرکز کی مودی حکومت پر حملہ کر رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اتوار21 اپریل 2024 کو کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے رانچی میں ‘انڈیا’ اتحاد کی ریلی میں الزام لگایا کہ جیل میں ان کے شوہر کو قتل کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔

سنیتا کیجریوال نے کہا کہ سماجی خدمت کرنے والوں کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ انہوں نے کہا، “وزیراعظم نریندر مودی نے میرے شوہر اور سی ایم اروند کیجریوال کو جیل میں ڈال دیا۔ آپ کے ہر دل عزیز ہیمنت سورین کو بھی جیل میں ڈال دیا گیا۔ ان کا قصور کیا ہے؟ کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں۔ یہ کیسی تفتیش ہے کہ کسی کا جرم ثابت کیے بغیر اسے جیل میں ڈال دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے شوہر کا کیا قصور ہے؟ کیجریوال نے دہلی کے سرکاری اسکول کو بہتر کیا اور اسپتال بنایا۔ میرے شوہر کے تمام دوست پڑھائی اور نوکری کے لیے باہر گئے تھے، لیکن انہیں (کیجریوال) عوامی خدمت کرنی تھی۔ میں آپ کو ایک بات بتاتی ہوں جو کوئی نہیں جانتا۔ اروند کیجریوال نے شادی سے پہلے مجھ سے پوچھا تھا کہ اگر میں سماجی خدمت کرنا چاہتا ہوں تو کیا آپ کو کوئی مسئلہ  تو نہیں ہے؟ ایسے ایک شخص کو جیل میں ڈال دیا گیا۔

سنیتا کیجریوال نے کیا کہا؟

سنیتا کیجریوال نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ سیاست بری چیز ہے۔ یہ واقعی ایک بری چیز ہے۔ یہ شرمناک ہے کہ جیل میں میرے شوہر اروند کیجریوال کے کھانے اور ان کے ہر لقمہ پر کیمرے گائے گئے ہیں۔

سنیتا کیجریوال نے مزید کہا کہ اروند کیجریوال اور ہیمنت سورین کو دھوکے سے جیل میں ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے نعرے لگائے، ’’جیل کا تالا ٹوٹے  گا، اروند کیجریوال چھوٹے گا، ہیمنت سورین چھوٹے گا‘‘۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Kia India: کِیا انڈیا نے کی 1 لاکھ CKD یونٹس برآمد، 2030 تک 50 فیصد ترقی کا دیا ہدف

Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…

33 minutes ago

Apple India: ایپل نے بھارت میں پیداوار میں نیا ریکارڈ قائم کیا، سات ماہ میں پیداوار 10 ارب ڈالر سے کر گئی تجاوز

2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…

52 minutes ago

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

1 hour ago

Weather Update: دہلی کے درجہ حرارت میں آئے گی زبردست گراوٹ، کئی ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، جانئے پورے ملک میں کیسا رہے گا موسم

ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…

3 hours ago

Sambhal Violence: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد سنبھل پہنچا، پولیس حکام سے ملاقات کر وشنو جین کی گرفتاری کا کیا مطالبہ

مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…

3 hours ago