سیاست

PM Modi pens foreword to Georgia Meloni’s book: ناری شکتی سے جڑا مضبوط رشتہ: پی ایم مودی نے جارجیا میلونی کی کتاب کے لیے لکھا پیش لفظ، 7 اکتوبر کو بھارتی ایڈیشن ہوگا لانچ

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اٹلی کی پی ایم جارجیا میلونی کی خودنوشت سوانح حیات کے بھارتی ایڈیشن کے لیے پیش لفظ لکھا ہے۔ یہ کتاب، جو اصل میں اٹلی میں شائع ہوئی تھی، اب بھارت میں روپا پبلیکیشنز کے ذریعے شائع کی جا رہی ہے۔ اس کا عنوان ہے: “I Am Giorgia – My Roots, My Principles”۔ مودی نے کتاب کو میلونی کی ذاتی داستان سے بڑھ کر ’’ان کی من کی بات‘‘ قرار دیا اور لکھا کہ یہ قارئین کو یورپ اور دنیا کی ایک متحرک اور جاندار رہنما کے دل و دماغ کی جھلک دکھاتی ہے۔

ناری شکتی سے میلونی کا تعلق

پی ایم مودی نے اپنے پیش لفظ میں کہا: ’’میلونی کی زندگی اور قیادت ہمیں اس ازلی سچائی کی یاد دلاتی ہے جسے ہندوستانی روایت میں ہزاروں سال سے ’ناری شکتی‘ کے طور پر سراہا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ میلونی نے اپنی جڑوں کو مضبوطی سے تھامے رکھا ہے اور اعتماد کے ساتھ عالمی سطح پر اپنے ملک کی قیادت کی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کا سفر ہندوستانیوں کے دل کے قریب محسوس ہوتا ہے۔

بھارت-اٹلی تعلقات اور ثقافتی رشتہ

پی ایم مودی نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا: ’’بھارت اور اٹلی کے درمیان رشتہ محض معاہدوں یا تجارت پر نہیں بلکہ تہذیبی اقدارپرقائم ہے، جیسے ورثے کا تحفظ، سماج کی طاقت اور نسوانیت کو رہنمائی کے طور پر ماننا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ یہ کتاب دونوں ملکوں کے درمیان قربت کو مزید بڑھائے گی اور انسانی رشتوں کی بنیاد پر عالمی تعاون کو گہرا کرے گی۔

امریکی ایڈیشن میں ٹرمپ جونیئر کا پیش لفظ

یہ کتاب اٹلی کے بعد امریکہ میں بھی شائع ہو چکی ہے، جہاں اس کا پیش لفظ ڈونالڈ ٹرمپ جونیئر نے لکھا۔

میلونی اور مودی کی قربت

مارچ 2023 میں میلونی نے بھارت کا سرکاری دورہ کیا تھا، جس دوران دونوں ملکوں کے تعلقات کو اسٹریٹیجک پارٹنرشپ میں بدلا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقاتیں اور بات چیت سوشل میڈیا پر کافی مقبول رہیں۔ 2023 میں دبئی کے COP28 اجلاس کے دوران میلونی کے سیلفی پوسٹ کرنے پر ہیش ٹیگ #Melodi (مودی+میلونی) بھی خوب ٹرینڈ ہوا۔

میلونی کی سوانح کا احوال

میلونی نے اپنی کتاب میں روم کے متوسط طبقے کے علاقے گارباٹیلا میں بچپن، سیاست میں عروج، ابتدائی مشکلات، والد کی غیر موجودگی اور اپنی والدہ و بہن کے اثرات کا ذکر کیا ہے۔ وہ 22 اکتوبر 1977 کو روم میں پیدا ہوئیں اور 2022 میں اٹلی کی پہلی خاتون  پی ایم بنیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Utter Pradesh International Trade Showگریٹر نوئیڈا میں میگا ٹریڈ شو، دنیا بھر کے تاجروں کا اجتماع، امت شاہ آج کریں گے شاندار افتتاح

گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی ٹریڈ شو محض ایک نمائش نہیں…

2 hours ago

DU Financial Support Scheme: دہلی یونیورسٹی کا 100 فیصد فیس معافی کا اعلان، درخواست کے لیے یہ دستاویزات ضروری

دوسرا زمرہ، 50 فیصد فیس معافی: جن خاندانوں کی سالانہ آمدنی 4.1 لاکھ روپے سے…

3 hours ago

Uproar over CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار پر ہنگامہ، پروگرام ملتوی، کانگریس کا احتجاج، مہوا موئترا نے تھانے میں درج کرائی شکایت

کانگریس آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر تک احتجاجی مارچ نکالے گی۔ وہیں…

4 hours ago

Delhi SIR: اڈوانی سے لے کر جے شنکر اور کیجریوال تک، حتمی ووٹر فہرست میں ہوں گے شامل VVIPs کے نام، الیکشن کمیشن نے وجہ بتائی

بیشتر معاملات میں ووٹروں کا ریکارڈ 2002 میں دہلی میں ہونے والی گزشتہ SIR کی…

5 hours ago