سیاست

PM Modi to Inaugurate New Delhi BJP Office at Deen Dayal Upadhyay Marg Today: پی ایم مودی آج دہلی میں بی جے پی کے نئے دفتر کا کریں گے افتتاح

دہلی کے پنڈت دین د یال اپادھیائے مارگ پر بی جے پی کا ایک اور دفتر مکمل ہو گیا ہے۔ پی ایم نریندر مودی پیر  کو پنڈت دین د یال اپادھیائے مارگ پر واقع دہلی بی جے پی کے نئے دفتر کا افتتاح کریں گے۔ یہ افتتاح نوراتری کے دوران سپتمی کے مبارک موقع پر کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب دہلی بی جے پی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہوگی، جس میں پارٹی کے اعلیٰ رہنما اور ہزاروں کارکن شرکت کریں گے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، پارٹی کے سینئر رہنما، مرکزی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، اور پارٹی سے  زمین سے جڑے کارکن افتتاحی تقریب میں موجود ہوں گے۔ دہلی بی جے پی کے صدر ویرندر سچدیوانے اتوار کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی ایم مودی پارٹی کے نئے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ انہوں نے اس موقع کو “تاریخی” قرار دیا اور نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہونے پر دہلی بی جے پی کے تمام کارکنوں کو مبارکباد دی۔

دہلی میں پارٹی دفاتر کی تاریخ یاد کرتے ہوئے سچدیوانے کہا، “بی جے پی کی بنیاد کے بعد پہلا دفتر اجمیری گیٹ پر کھولا گیا تھا۔ بعد میں کچھ عرصہ رکاب گنج روڈ پر رہا اور پھر تقریباً 35 سال تک 14 پنڈت پنت مارگ پر قائم رہا۔ اب پارٹی کی اپنی عمارت دین د یال اپادھیائے مارگ پر ہے۔ یہ سفر چیلنجوں سے بھرپور رہا، لیکن قابل ذکر بھی ہے۔” انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں بی جے پی دفتر کا سنگ بنیاد بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے 9 جون 2023 کو رکھا تھا۔

سچدیوانے پی ایم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دور اندیش قیادت کی بدولت تنظیم نے ملک کی تمام ریاستوں کی راجدھانیوں اور اضلاع میں پارٹی دفاتر قائم کرنے کا ہدف طے کیا۔ اس مشن کے تحت، دہلی ریاست دفتر سے متعلق طویل عرصے سے زیر التوا زمین کے تنازعے کو حل کیا گیا اور تعمیراتی کام بھی مکمل ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کے تمام 14 تنظیمی اضلاع میں اب اپنے دفاتر ہیں، جو پارٹی کی زمینی سطح پر تنظیم کو مضبوط کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

3 hours ago

MEA on Sheikh Hasina’s Extradition: شیخ حسینہ کی رضاکارانہ واپسی اور حوالگی کی درخواست دو الگ معاملات ہیں: وزارت خارجہ

شیخ حسینہ فی الحال ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے…

4 hours ago

Building Collapses in Karachi: کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک، 10 زخمی، کئی افراد ملبے میں دبے

رپورٹوں کے مطابق، پاکستان میں عمارتوں یا ان کی چھتوں کا منہدم ہونا ایک عام…

4 hours ago

Nayi Chetna 5.0: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز: شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ’نئی چیتنا 5.0‘ مہم کا آغاز…

4 hours ago