سیاست

Brijesh Pathak:ڈپٹی چیف منسٹر نے مریضوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا

ڈاکٹروں کے ذریعہ مریضوں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے  اترپردیش کے  نائب وزیر اعلیٰ(Deputy Chief Minister) برجیش پاٹھک(Brijesh Pathak) نے ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کو کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ پاٹھک نے کہا ہے کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو اسپتال میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ ڈاکٹروں اور عملے کو اپنا کام کرنے کا طریقہ بدلنا چاہیے۔مریضوں سے ناجائز وصولی اور مریضوں کے ساتھ بدتمیزی جیسے واقعات کسی بھی حالت میں نہیں ہونے چاہئیں۔ ایسا  کرنے والوں کے خلاف سخت    کارروائی  کی جائے گی۔ نائب وزیر اعلی ٰ برجیش پاٹھک  نے پردیش بھر کے سبھی سی ایم او اور سی ایم ایس کو ہدایت جاری کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔

پاٹھک نے کہاکہ 2017 کے بعد سے  اسپتالوں میں کافی بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹروں اور عملے کے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔ وسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مریضوں کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے اور سرکاری اسپتالوں میں علاج کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

کچھ ڈاکٹر ملازمین مریضوں پر تشدد کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں۔ اس کی وجہ سے سب کی محنت رائیگاں جا رہی ہے۔ ایسے لوگوں کو ہوشیار رہنا چاہیے۔ کام کرنے کا طریقہ بدل دیں۔ نہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گونڈا جیسے واقعات مستقبل میں نہیں ہونے چاہئیں۔ ایسا کرنے والے کسی افسر اور ملازم کو بخشا نہیں جائے گا۔ مریضوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

ڈپٹی چیف منسٹر نے یہ بھی حکم دیا کہ او ٹی کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ افسران دیکھیں کہ کیمرے کہاں لگائے گئے ہیں، کسی بھی حالت میں مریضوں سے پیسے نہ لیے جائیں اور خواتین اسپتالوں میں بھی خصوصی چوکسی برتی جائے۔ تمام ادویات مریضوں مفت دستیاب کرائی جائے ۔اسپتال میں  صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

7 minutes ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

43 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago