Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا انتخابات کو لے کر سماج وادی پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے بعد اتحاد کا باضابطہ اعلان ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جینت چودھری کی پارٹی آر ایل ڈی مغربی یوپی کی سات سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ اس کے ساتھ ہی دونوں پارٹیوں نے امیدواروں کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی ۔لیکن مظفر نگر سیٹ کو لے کر دونوں پارٹیوں میں ابھی تک رسہ کشی جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق آر ایل ڈی مغربی یوپی میں سات سیٹوں پر الیکشن لڑ سکتی ہے۔ ان میں میرٹھ، متھرا، باغپت، مظفر نگر، بجنور، امروہہ اور کیرانہ کی سیٹیں شامل ہیں۔ آر ایل ڈی کو سات سیٹیں دی جائیں گی۔لیکن تین سیٹوں پر ایس پی کا امیدوار رہے گا ۔جو آر ایل ڈی کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔ دونوں پارٹیاں اس پر متفق ہیں ۔لیکن مظفر نگر سیٹ پر حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ یہاں بھی ایس پی نل کے نشان پر اپنا امیدوار کھڑا کرنا چاہتی ہے۔
مظفر نگر کے حوالے سے پھنسا معاملہ
جمعہ کو ایس پی صدر اکھلیش یادو اور جینت چودھری کے درمیان ان سیٹوں اور امیدواروں کو لے کر بات چیت بھی ہوئی۔ کیرانہ، باغپت اور متھرا سیٹیں آر ایل ڈی کے پاس جا سکتی ہیں، ان میں کیرانہ سیٹ کا انتخابی نشان آر ایل ڈی کا ہوگا۔ ایس پی مظفر نگر میں بھی اپنا امیدوار کھڑا کرنا چاہتی ہے ۔لیکن آر ایل ڈی اس پر راضی نہیں ہے۔ ممکن ہے کہ ایس پی اس سیٹ سے اپنے نشان پر امیدوار کھڑا کرے اور بجنور سیٹ آر ایل ڈی کے پاس چلی جائے۔ اس معاملے پر دونوں فریقوں کے درمیان ابھی تک رسہ کشی جاری ہے۔
آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر مغربی یوپی کی نگینہ سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ اس لیے اس سیٹ کو دونوں پارٹیوں نے چھوڑ دیا ہے۔ اس حوالے سے کوئی چرچا بھی نہیں ہوئی ہے۔ اس سے پہلے بھی ایس پی اور آر ایل ڈی میں نشان اور امیدوار کے حوالے سے ردوبدل دیکھنے میں آیا تھا۔ اسمبلی انتخابات میں بھی انتخابی نشان پر اتفاق رائے ہونے کے بعد امیدواروں کوتبدیل کردیا گیا تھا ۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ دونوں پارٹیاں مظفر نگر سیٹ پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں کامیاب ہوتی ہیں یا نہیں۔ یہاں اتحاد کے اعلان کے بعد امیدواروں نے بھی کمر کس لی ہے یعنی بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔
بھارت ایکسپریس
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت، جسے نوبل انعام یافتہ محمد یونس چلا رہے ہیں، نے…
جسٹس گوائی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ریاست کے پاس ان لوگوں کے لیے…
اقوام متحدہ کے ’مستقبل کے لیے سربراہی اجلاس‘ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے یہ…
ریپڈ ریل کو ”نمو بھارت ٹرین“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مسافروں کی…
مہاکمبھ کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 4 جنوری تک 183 ممالک…
دراصل اپنے حکم میں مرکزی حکومت کی جانب سے شہری اور مکانات کی وزارت نے…